قصور میں تعمیروترقی کے ریکارڈ منصوبے شروع کرینگے‘ راناسکندرحیات خان

جمعہ 23 دسمبر 2016 11:14

قصور۔23 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء) نومنتخب ضلعی چیئرمین راناسکندرحیات خان نے کہا ہے کہ ضلع کے تمام ممبران کوساتھ لیکر چلونگا‘نگری بابابلھے شاہ ؒ میں ریکارڈ تعمیروترقی کے منصوبے شروع کرینگے۔

(جاری ہے)

کامیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ میرے خاندان پر تمام منتخب نمائندوں نے بطور چیئرمین ضلع کونسل چوتھی با راعتمادکا اظہارکرکے ہمیں جیت دلوائی ‘ قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمدنوازشریف‘وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کا احسان مندہوں کہ جنہوں نے رانا خاندان ‘سپیکرپنجاب اسمبلی رانامحمداقبال خان‘ ایم این اے و صدر مسلم لیگ (ن) ضلع قصور راناحیات خان‘ ایم این اے رانا اسحاق خان پراعتمادکااظہار کیا،ہم سب دوست احباب کیساتھ ملکر قصور ضلع کو دیگر اضلاع کیلئے مثالی بنائینگے‘پاکستان میڈیاجمہوری نظام کا سب سے اہم سٹیک ہولڈر ہے‘میڈیامملکت کے چوتھے ستون کی حیثیت سے عقابی آنکھ رکھتاہے۔

متعلقہ عنوان :