کراچی ایئر پورٹ پر شدید دھند کے باعث جدہ، قطر، استنبول سے آنے والی پروازوں کا شیڈول متا ثر

جمعہ 23 دسمبر 2016 11:14

کراچی ایئر پورٹ پر شدید دھند کے باعث جدہ، قطر، استنبول سے آنے والی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء) قائد اعظم انٹر نیشنل ایئر پورٹ کراچی پر شدید دھند کے باعث جدہ، قطر اور استنبول سے آنے والی پروازوں کا شیڈول شدید متا ثر ہوا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے مطابق جمعہ کی صبح کراچی میں ایئر پورٹ کے علاقے میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہوگئی، جس کی وجہ سے ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن میں مشکلات کا سامنا رہا ۔ شدید دھند کی وجہ سے جدہ، قطر اور استنبول سے آنے والی پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے۔ائیر پورٹ فلائٹ انکوائری کے مطابق گلف ائیرلائن جی ایف 752 کو مسقط کی جانب موڑ دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :