پولیس کا کریک ڈائون،منشیات فروش گرفتار،اڑھائی کلو گرام سے زائد چرس برآمد

جمعرات 22 دسمبر 2016 22:08

فیصل آباد۔22 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2016ء) تھانہ سرگودھا روڈ اور تھانہ ساہیانوالہ پولیس نے مختلف جگہوں پرچھاپہ مارکربدنام زمانہ منشیات فروش ملزمان مقصود اور منورحسین کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ سرگودھا روڈ پولیس نے مختلف جگہوں پر چھاپہ مارکر ملزم مقصود کوگرفتار کر کے اس کے قبضہ سی1500گرام چرس برآمد کرلی اوراس کے خلاف مقدمہ نمبر1168/16جرم 9C/CNSAتھانہ سرگودھا روڈ میں درج رجسٹر کرلیا، تھانہ ساہیانوالہ پولیس نے مختلف جگہوں پر ریڈ کرکے ملزم منور حسین کوگرفتار کر کے اس کے قبضہ سی1170گرام چرس برآمد کرلی اور اس کے خلاف مقدمہ نمبر417/16جرم 9C/CNSAتھانہ ساہیانوالہ میں درج رجسٹر کرلیا۔

متعلقہ عنوان :