ون ویلنگ کے تدارک کے لیے 36پوائنٹس پر ناکہ جات

جمعرات 22 دسمبر 2016 22:08

فیصل آباد۔22 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2016ء)سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے ون ویلنگ کے تدراک کے لیے 36پوائنٹس پر ناکہ جات لگا دئیے گئے‘ 14 اسکوارڈز بھی تشکیل دے دئیے گئے۔ اس سلسلہ میں 99ٹریفک وارڈنز اور 02ڈی ایس پیز بھی تعینات کر دئیے گئے سڑکوں پر اس خونی کھیل کو کسی صورت بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اس حوالے سے سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے ضلعی پولیس کو بھی کرسمس ڈئے اور نیو ائیر نائیٹ کے موقع پر ون ویلنگ کے خلاف کارروائی کے لیے مراسلہ تحریر کر دیا گیا لگائے جانے والے تمام ناکہ جات 23دسمبر سے آپریشنل ہونگے جو کہ جاری رہیں گے پکڑئے جانے والے ویلرز کے خلاف مقدمات کے اندراج کے بعد ٹریفک وارڈنز کی مدعیت میں بھر پور کیسز کی پیروی بھی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر عارف شہباز خان وزیر نے ناکہ جات پلان کے اجراء کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام اسکوارڈز پر ٹریفک وارڈنز کو 250سی سی موٹر سائیکل بھی دئے دئیے گئے سی ٹی او نے تمام ڈی ایس پیز ٹریفک کو تمام ناکہ جات کی بھر پور نگرانی کرنے کی ہدایت بھی کی ہے ٹریفک سیکڑز گلبرگ، جھنگ روڈ، کوتوالی ، جی ٹی ایس ، کلاک ٹاور، پیپلزکالونی، سمن آباد، ڈی گرائونڈ، لاری اڈہ ، ملت ٹاون، عبداللہ پور، سول لائن ،سرگودھا روڈ کے علاوہ تمام صدرایریا میں بھی ناکہ جات لگائے جارہے ہیں اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو ون ویلنگ کے لیے موٹر بائیکس ہرگز نہ دیں اور اپنے بچوں کی موٹر سائیکلز پر کڑی نظر رکھیں ورنہ انہیں کارروائی سے کوئی بچا نہیں سکے گا اس کریک ڈائون میں کارروائی بلاامتیاز اور ترجیح بنیادوں پر کی جائے گی جس میں مقدمہ کے علاوہ موٹر سائیکل کو بھی لمبے عرصہ کے لیے ٹریفک سیکٹر میں بند کر دیا جائے گا شہری کسی بھی جگہ ون ویلنگ کی شکایت کی لیے 1915پر کال کر سکتے ہیں جس پر فوری طور پرایکشن لے کر ویلرز کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔