راولپنڈی آرٹس کونسل میں پنجابی ثقافتی پروگرام منعقد

جمعرات 22 دسمبر 2016 22:06

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2016ء) راولپنڈی آرٹس کونسل میں پنجابی ثقافتی پروگرام منعقد ہوا جس کا مقصد پنجاب کے ثقافتی ورثے کو فروغ دینا تھا۔

(جاری ہے)

ثقافتی پروگرام میںپنجاب کے صوفی شعراء بابا بلھے شاہ، شاہ حسین ، میاں محمدبخش اور خواجہ غلام فریدکی کافیاں پیش کی گئیں۔اس کے علاوہ پنجاب کی ثقافت کے مختلف پہلوعیاں کرنے کے لیے لوک گیت، دوہڑے ،ماہیے پیش کیے گئے۔اس کے علاوہ مختلف یونیورسٹیوں کے طلبہ نے علاقائی رقص بھی پیش کئے۔