اسلام آباد ہائیکورٹ کا ایف آئی اے پراسیکیوٹر چودھری ذوالفقار قتل کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا حکم

جمعرات 22 دسمبر 2016 22:06

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2016ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے پراسیکیوٹر چودھری ذوالفقار قتل کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائی کورٹ نے مقتول پراسیکیوٹر کے بیٹے کی درخواست پر فیصلہ سنایا، عدالت نے انسداد دہشتگردی کی عدالت کو تین ماہ میں مقدمے کا ٹرائل مکمل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ ایک ملزم ضمانت لینے کے بعد فرار ہو گیا، ملزم کے فرار کے بعد گزشتہ ڈیڑھ سال سے ٹرائل التوا کا شکار ہے۔ درخواست پر سماعت عدالت عالیہ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔ چودھری ذوالفقار ممبئی حملہ کیس اور بے نظیر بھٹو قتل کیس میں ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر تھے۔

متعلقہ عنوان :