عدالت کا ضلعی انتظامیہ کو عبدالرشید غازی قتل کیس میں پرویز مشرف کی جائیداد ضبطگی سے متلعق دوبارہ رپورٹ جمع کرانے کا حکم

جمعرات 22 دسمبر 2016 22:06

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2016ء) ایڈیشنل سیشن جج پرویزالقادر میمن نے عبدالرشید غازی قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی جائیداد ضبطگی سے متلعق ضلعی انتظامیہ کو دوبارہ رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیدیا۔عدالت نے ریڈ وارنٹ کے اجراح پر بھی وفاق کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 21 جنوری تک ملتوی کردی۔ جمعرات کو عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف درج قتل کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر محمد شعیب نے پیش ہو کر عدالت کو آگاہ کیا کہ ڈپٹی کمشنر کے عزیز کی فوتگی ہوگئی اس لئے پیش نہیں ہوسکے۔ اسسٹنٹ کمشنر محمد شعیب نے سابق صدر کی پراپرٹی ضبطگی رپورٹ بھی جمع کرائی ہے جس پر فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ دوہرے قتل کیس میں پراپرٹی ضبط نہیں کی گئی، اس مقدمہ میں بھی پراپرٹی ضبط کر کے دوبارہ رپورٹ جمع کرائی جائے، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی رپورٹ تاحال نامکمل ہے،رپورٹ مکمل کر کے جائیداد کی تمام تفصیلات جمع کرائی جائیں، ملزم پرویز مشرف کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کر کے پاکستان لایا جائے،جس پر عدالت نے سماعت 21جنوری تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :