احتساب عدالت کا ادویات سکینڈل میں ملوث مزید تین ڈائریکٹرز کو پلی بارگین پر رہا کرنے کا حکم

جمعرات 22 دسمبر 2016 22:04

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2016ء) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ادویات مہنگے داموں فروخت کرنے سے متعلق سکینڈل میں ملوث مزید تین ڈائریکٹرز کو پلی بارگین کرنے پر رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

نیب حکام کے مطابق ایک ڈائریکٹرز ضمانت پر تھا جبکہ باقی کے دو ڈائریکٹرز جسمانی ریمانڈ پر تھے۔ نیب حکام کے مطابق پلی بار گین کرنے والوں میں رضوان عمر، مقتدر ایم اے جواد کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر رہا کردیا گیا جبکہ جاوید ایخائی نے وکیل کے ذریعے لوٹی گئی رقم جمع کرائی۔ ادویات مہنگی کرکے لوٹے گئے 13 کروڑ 92 لاکھ روپے جمع کرا دئیے گئے ہیں۔ احتساب عدالت نے تینوں ملزمان کو مقدمے سے ڈسچارج کردیا ہے۔