بابافریدشوگرمل کی چمنیوں سے نکلنے والادھواں رہائیشیوں کیلئے وبال جان بن گیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 22 دسمبر 2016 20:52

اوکاڑہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔22دسمبر2016ء):بابا فرید شوگر مل کی چمنیوں سے اڑنے والی خاک نے اطراف میں رہنے والوں کا جینا محال کر دیا ، لوگ نقل مکانی پر مجبور،آنکھوں اور سانس کی بیماریاں لوگوں کا مقدر بن گئیں،محکمہ ماحولیات نذرانہ لے کر خاموش۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اوکاڑا فیصل آباد روڈ پر واقع بابا فرید شگر مل کی چمنیوں سے اڑنے والی خاک نے ارد گرد بسنے والوں کا جینا محال کر دیا لوگ گلے سانس اور آنکھوں کے امراض میں مبتلا ہوگئے،محکمہ ماحولیات نذرانہ لے کر خاموش تماشائی بنا ہوا ہے،شگر مل مالکان با اثر ہونے کی وجہ سے انتظامیہ نے بھی چپ کا روزہ رکھ لیا،شگر مل کے اطراف میں رہنے والے لوگ نقل مکانی پر مجبور ہو گئے،شہریوں کا کہنا ہے کہ گھٹ گھٹ کر مرنے سے نقل مکانی کرنا زیادہ بہتر ہے،اس سلسلہ میں جب ڈسٹرکٹ آفیسر محکمہ ماحولیات اوکاڑہ نعمان یونس سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ میں نے ابھی مل کا وزٹ نہیں کیا میرے علم میں آیا ہے اب جلد ہی وزٹ کروں گا تو پھر کچھ کروں گا۔