بلدیاتی انتخابات کا آخری مرحلہ مکمل ،مسلم لیگ(ن) کے امیدوار کامیاب

چوہدری نویدآرائیں میئر،دیوان سید محمد عباس بخاری چیئرمین ضلع کونسل منتخب

جمعرات 22 دسمبر 2016 21:47

ملتان۔22 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2016ء) بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے میں میئر،ڈپٹی میئر،چیئرمین ضلع کونسل اور وائس چیئرمین کے انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کے امیدوار بھاری اکثریت سے منتخب ہوگئے، چوہدری نویدآرائیں میئر،حاجی سعید انصاری اور منوراحسان قریشی ڈپٹی میئر جبکہ ضلع کونسل کیلئے چیئرمین دیوان سید محمد عباس بخاری اوران کے پینل نے کامیابی حاصل کرلی ،تفصیلات کے مطابق میئر شپ کی سیٹ پرمسلم ن لیگ کی طرف سے سابق صوبائی وزیر چوہدری عبدالوحید ارائیں کے بھائی چوہدری نوید ارائیں کامقابلہ پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے امیدوار ممبرقومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر کے بھائی عدنان ڈوگر سے تھا جس میں چوہدری نوید آرائیں نے 19کے مقابلے میں 71ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی،اسی طرح ضلع کونسل کی چیئرمین کی سیٹ پر مسلم لیگ(ن)کے دیوان سید محمد عباس بخاری کے مقابلے میں پی ٹی آئی کے عمرفاروق اور پی پی پی کے غلام دستگیر اٹھنگل میں مقابلہ تھا جس میں کل 138ووٹوں میں سے دیوان سید محمد عباس بخاری 99ووٹ لیکر سرفہرست رہے جبکہ پی پی پی امیدوار غلام دستگیر اٹھنگل 25ووٹ لیکر دوسرے اور پی ٹی آئی کے امیدوار عمرفاروق صرف14ووٹ حاصل کرسکے۔

متعلقہ عنوان :