پاکستان نے کامیابی سے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران تقریباً 40 لاکھ کارکنوں کو مختلف ممالک بھیجا‘سمندر پار پاکستانیز سالانہ تقریباً 20 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک بھیج رہے ہیں‘سمندر پار پاکستانیز ملک کیلئے قیمتی اثاثہ ہیں

وفاقی سیکرٹری برائے وزارت سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل خضر حیات اور دیگر کا سیمینار سے خطاب

جمعرات 22 دسمبر 2016 21:47

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2016ء) قومی تعمیر میں سمندر پار پاکستانیوں کے کردار پر منعقدہ سیمینار کے شرکاء نے ملکی معیشت میں سمندر پار پاکستانیوں کے گرانقدر کردار کی اہمیت کے پیش نظر مائیگریشن پالیسی تیار کرنے اور ان کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے پر زور دیا ہے۔

(جاری ہے)

اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری برائے وزارت سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل خضر حیات نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے کامیابی سے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران تقریباً 40 لاکھ کارکنوں کو مختلف ممالک بھیجا۔

انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیز سالانہ تقریباً 20 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک بھیج رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ او پی ایف سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ اس موقع پر بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیز ملک کیلئے قیمتی اثاثہ ہیں اور ملکی معیشت کے استحکام کیلئے ان کے کردار کوہر سطح پر سراہا جانا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :