حکومت بلوچستان کی جانب سے سانحہ سول ہسپتال کوئٹہ کے زخمی وکلاء کے امدادی پیکج کیلئے 269 ملین روپے کے چیک جاری

جمعرات 22 دسمبر 2016 21:47

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2016ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی منظوری سے حکومت بلوچستان کی جانب سے سانحہ سول ہسپتال کوئٹہ کے زخمی وکلاء کے امدادی پیکج کیلئے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو فراہم کئے گئی269 ملین روپے کے چیک جاری کردئیے گئے ہیں واضح رہے کہ سانحہ میں شہید ہونے والے وکلاء کے لواحقین اور زخمی وکلاء کیلئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے خطیر امدادی پیکج کا اعلان کیا تھا جس پر عملدرآمد چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ کی نگرانی میں کیا جارہا ہے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ انجینئر عبدالواحد کاکڑ نے ایڈوکیٹ جنرل بلوچستان امان اللہ کنرانی کی موجودگی میں زخمی وکلاء کے چیک جاری کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت اور بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے درمیان طے شدہ طریقہ کار کے تحت ہر زخمی کے زخموں کی نوعیت اور فراہم کردہ فہرست کے مطابق چیک جاری کئے گئے ہیں جبکہ زخمی ہونے والے وکلاء سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے چیک ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے دفتر سے وصول کریں۔

متعلقہ عنوان :