نیشنل پریس کلب کے انتخابات برائے 2017 کا شیڈول جاری ، الیکشن 5 جنوری کو ہو گا

کاغذات نامزدگی 23 سے 26 دسمبر تک شام تین بجے سے سات بجے تک وصول کئے جائیں گے

جمعرات 22 دسمبر 2016 21:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2016ء) سال 2017 کے لئے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے عہدیداروں کے لئے الیکشن کا انعقاد 05 جنوری کوہو گا، یہ بات یہاں الیکشن کمیٹی کی جانب سے جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز میں بتائی گئی۔ الیکشن کمیٹی نے نیشنل پریس کلب میں منعقد ہونے والے اپنے اجلاس میں الیکشن شیڈول کو حتمی شکل دی۔

اقبال جعفری، ناصر میر، چوہدری احسن پریمی اور منور نقوی نے اجلاس میں شرکت کی۔ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 23 سے 26 دسمبر تک شام تین بجے سے سات بجے تک وصول کئے جائیں گے، سکروٹنی اور امیدواروں کی ابتدائی فہرست27 دسمبر کو آویزاں کی جائے گی۔ کاغذات کا معائنہ 28 دسمبر کو شام چار بجے سے سات بجے تک کیا جائے گا۔کاغذات نامزدگی پر اعتراضات 29 دسمبر کو شام چار سے سات بجے تک داخل کروائے جا سکیں گے ۔

(جاری ہے)

اعتراضات پر شنوائی 30 دسمبر کو شام چار سے سات بجے تک کی جائے گی۔امیدواروں کی پرویژنل فہرست 30 دسمبر کو رات 10 بجے آویزاں کی جائے گی۔ کاغذات نامزدگی 31 دسمبر کو زیادہ سے زیادہ 10بجے رات تک واپس لینے کی اجازت ہو گی۔ امیدواروں کی حتمی فہرست کا اعلان 31 دسمبر کو رات 11 بجے کیا جائے گا۔پولنگ 5جنوری کو صبح دس بجے سے لے کر رات آٹھ بجے تک ہوگی۔صدر، نائب صدر، سیکرٹری، جائنٹ سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری کے پوسٹوں کے لئے نامزدگی فیس فی کاغذ نامزدگی 2000 روپے ناقابل واپسی ہوگی جب کہ گورننگ باڈی کے فی کاغذ نامزدگی 1000روپے ناقابل واپسی فیس جمع کروانا ہوگی۔کاغذات نامزدگی نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے دفترسے حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :