صوبہ سندھ نے دوسرے صوبوں پر برتری حاصل کرتے ہوئے سندھ پاپولیشن پالیسی 2016پیش کردی، صوبائی وزیر محکمہ بہبود آبادی سندھ

ہماری کارکردگی پر تنقید کرنے والے اب ہم سے رہنمائی حاصل کر رہے ہیں۔ میر ممتاز حسین جاکھرانی

جمعرات 22 دسمبر 2016 21:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2016ء) صوبائی وزیر برائے محکمہ بہبود آبادی ممتاز حسین جاکھرانی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت پر تنقید کرنے والے آج دیکھ لیں کہ اٹھارویں ترمیم کے تحت محکمہ کی صوبوں کو منتقلی کے بعد سندھ وہ پہلا صوبہ ہے جس نے دیگر صوبوں پر سبقت لے جاتے ہوئے سندھ پاپولیشن پالیسی 2016پیش کی وہ لوگ جو ہماری کار کردگی پر انگلیاں اٹھاتے تھے آج ہم سے متاثر ہو کر رہنمائی حاصل کر رہے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ بہبود آبادی کی جانب سے منعقدہ سندھ پاپولیشن پالیسی 2016کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت اپنے عوام کی بھلائی اور ترقی کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے جبکہ ہم نے کوسٹڈ امپلیمنٹیشن پلان CIPکے لئے 890ملین روپے بھی مختص کر دئے ہیں جو کہ ہمارے FP2020کے مقاصد اور ٹارگٹ کا حصہ ہے اس کے علاوہ محکمہ بہبود آبادی دیگر محکموں کے ساتھ اپنے رابطے مزید بہتر کر رہا ہے اور بہت جلد عوام صوبہ سندھ میں واضح تبدیلی دیکھیں گے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے ایم این اے اور چیئر پرسن FP2020ورکنگ گروپ سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو اور اس پالیسی کو حتمی شکل میں مرتب کرنے والے ڈاکٹر توصیف احمد کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی انتھک کوششوں اور بے غرض خدمت کے بغیر اس پالیسی کا وجود نا ممکن تھا۔ تقریب میں صوبائی وزیر برائے محکمہ بلدیات سندھ جام خان شورو ، سیکریٹری محکمہ بہبود آبادی سندھ لئیق احمد ، ڈاکٹر طالب لاشاری اور محکمہ کے دیگر افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :