سیالکوٹ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹرکاصفائی کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے مختلف علاقوں کا دورہ

جمعرات 22 دسمبر 2016 18:47

سیالکوٹ۔22 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2016ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر حسن ہوت کا صفائی کے انتظامات کے معائنہ کے حوالے سے علی الصبح شہر بھر کا اچانک دورہ،بازاروں سمیت دیگر مقامات کو بھی چیک کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اے ڈی سی حسن ہوت نے ٹی ایم او حبیب الرحمن ودیگر سٹاف کو ہدایت کی کہ کسی بھی تعلیمی ،مذہبی ادارے بالخصوص مساجد کے پاس کوڑے کے ڈھیڑ نہ لگائے جائیں،شہر کی تمام نالیوں کی روزانہ کی بنیاد پرصفائی بھی یقینی بنائیں، بصورت دیگرغفلت برتنے والوں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

اے ڈی سی نے کرسمس کے موقع پر اقلیتی سینٹری ورکرز کو تحائف دینے کی بھی ہدایت جاری کی،انہوں نے کہا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول دینا وزیر اعلیٰ پنجاب اور ڈی سی او نارووال کی ترجیحات میں شامل ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا،اس دوران انہوں نے ورکرز کی حاضری بھی چیک کی۔