پنجا ب حکومت خصوصی بچوں کی تعلیم وتربیت کیلئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے،صوبائی وزیر خصوصی تعلیم

جمعرات 22 دسمبر 2016 18:47

ڈی جی خان۔22 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2016ء) صوبائی وزیر خصوصی تعلیم پنجاب چودھری محمد شفیق نے کہا ہے کہ حکومت پنجا ب خصوصی بچوں کی تعلیم وتربیت کیلئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے ۔خصوصی افراد کیلئے سرکاری ملازمت میں کوٹہ بڑھانے کے ساتھ ساتھ ملازمت کی اہلیت نہ رکھنے والوں کے خاندانوں کو خدمت کارڈ کے ذریعے مالی امداد دی جا رہی ہے۔

انہوںنے یہ بات سوشل ایجوکیشن کمپلیکس ڈیرہ غازیخان کے گزشتہ روز معائنہ کے دوران سربراہان اور اساتذہ سے بات چیت کر تے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ کسی بھی جسمانی عضو سے معذور بچوں کی تعلیم وتربیت پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ وہ کسی پر بوجھ بننے کی بجائے خاندان کی بہترکفالت کر سکیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن محمد یثرب ، ای ڈی او سی ڈی فاروق احمد ، ڈی او سپیشل ایجوکیشن رفیع اللہ اور دیگر متعلقہ افراد موجودتھے ․ صوبائی وزیر چودھری محمد شفیق نے کہاکہ سپیشل بچوں کی معیاری تعلیم کو فوکس کیاجائے، کمشنر محمد یثرب نے کہا کہ سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس کے بچے ذہانت کے حوالے سے کسی سے کم نہیں تعلیم کے بہتر نتائج کے حصول اور دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا․ صوبائی وزیر نے کلاس رومز کے دورہ کے دوران طلبائوطالبات سے گفتگو کی اور نصاب کے حوالے سے سوالات کیے۔

متعلقہ عنوان :