ڈی جی خان میں ضلعی چیئر مین ، میئر اور میونسپل کمیٹی کے انتخابات مین (ن) لیگی امیدوارکامیاب

جمعرات 22 دسمبر 2016 18:47

ڈی جی خان۔22 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2016ء) ضلع ڈیرہ غاز ی خان میں ضلعی چیئر مین ، میئر اور میونسپل کمیٹی کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواران کامیاب ہوگئے۔ضلع چیئر مین کے لیے مسلم لیگ ن کے عبدالقادر ، کارپوریشن ڈیرہ کے میئر کے لیے شاہد حمید چانڈیہ منتخب جبکہ میونسپل کمیٹی کے لیے سردار عالم خان گورمانی بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے ضلع ، کارپوریشن اور میونسپل کمیٹی کے لیے انتخابات ہوئے انتخابات کے دوران سکیورٹی انتظامات فول پروف تھے، ریٹرننگ آفیسر ضلع چیئر مین سیف الرحمن نے بتایا کہ ضلعی چیئر مین کے لیے مسلم لیگ ن کے امیدوار عبدالقادر کھوسہ اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عمران کھوسہ کے درمیان مقابلہ ہوا غیر حتمی نتائج کے مطابق عبدالقادر کھوسہ 106ووٹ لیکر چیئر مین جبکہ احمد خان لغاری ، اور جاوید اقبال قیصرانی وائس چیئرمین منتخب ہوگئے جبکہ عمران کھوسہ صرف 14ووٹ حاصل کر سکے اسی طرح ریٹرننگ آفیسر کارپوریشن میئر ڈیرہ نور گل کے مطابق مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار شاہد حمید چانڈیہ اور عمران شاہ کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں شاہد حمید چانڈیہ 14ووٹ لیکر چیئر مین جبکہ شیخ اسرار وائس چیئر مین منتخب جبکہ عمران شاہ 13ووٹ حاصل کیے اسی طرح میونسپل کمیٹی تونسہ کے ریٹرننگ آفیسر شاہد ترین نے بتایا کہ غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے پیر بشیر جعفر اور پی ٹی آئی کے امیدوار خواجہ غلام اللہ بخش 13،13ووٹ حاصل کر سکے اور دونوں کے درمیان لاٹ (LOT) ہوگیا جس کا فیصلہ کل ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کریں گے میونسپل کمیٹی کوٹ چھٹہ کے سردار ظفر عالم خان گورمانی پہلے ہی بلا مقابلہ چیئر مین اور سعید احمد خان مہروانی وائس چیئر مین منتخب ہوچکے تھے ۔

متعلقہ عنوان :