پولیو اور بچوں کو دیگر بیماریوںسے بچانے کیلئے محکمہ صحت کے افسران اور اہلکارذمہ داریاں پوری کریں ،کمشنر قلات ڈویثرن ہاشم غلزئی

جمعرات 22 دسمبر 2016 18:45

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2016ء) کمشنر قلات ڈویثرن ہاشم غلزئی نے کہا ہیکہ پولیو اور بچوں کو دیگر بیماریوںسے بچانے کے لیئے محکمہ صحت کے آفیسران اور اہلکار اپنے اپنے زمہ داریاں پوری کریں خصوصاًً پولیو جیسے مہلک مرض کے حوالے سے پولیو مہم میں کوشش کریں کہ کوئی بھی بچہ پولیوں قطرے پلانیسے محروم نہ رہے اور اس حوالے سے والدین کو بھی آگاہی دینا ضروری ہیں ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے پولیو مہم کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے دوران کیا اجلا س میں اے ڈی سی قلات میر نصیر احمد جتک ائے سی قلات جلال الدین کاکڑ ڈی ایچ او ڈاکٹر زوالفقار بلوچ ڈپٹی دی ایچ او ڈاکٹر حفیظ الرحمن محمد شہی ڈسڑکٹ ایجوکیشن آفیسر قلات شیر احمد سمالانی ڈاکٹر محمد اقبال نزیر احمد مینگل سمیت دیگر آفیسران موجود تھے اس موقع پر ڈی ایچ او قلات ڈاکٹر زوالفقار بلوچ نے پولیومہم کے حوالے سے کمشنر قلات ڈویثرن ہاشم غلزائی کو تفصیلی بریفنگ دی اور کہا کہ ضلع قلات میں 78 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے اور وٹامن کے گولیاں دینے کا جو ٹارگٹ دیا گیا تھا وہ محکمہ صحت کے اہلکاروں کی جدوجہد سے حاصل کر لیا گیا ہیں کمشنر قلات ڈویثرن نے پولیو مہم کے حوالے سے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگلے ماہ محکمہ صحت کے آفیسران اور دیگر اپنی محنت اور جدوجہد مزید تیز کریں۔

متعلقہ عنوان :