محبوبہ مفتی کشمیریوں کو اب مزید بیوقوف نہیں بنا سکتیں، انجینئر عبدالررشید

بھارت مقبوضہ کشمیر میں وہی کرنے جا رہا ہے جو اسرئیل نے فلسطین میں کیا ہے، عوامی اجتماع سے خطاب

جمعرات 22 دسمبر 2016 18:24

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2016ء) مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد اسمبلی کے رکن اور عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ انجینئر عبدالرشید نے غیر کشمیریوں باشندوں کو پشتنی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے کٹھ پتلی انتظامیہ کے اقدام کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کشمیریوں کو اب مزید بیوقوف نہیں بنا سکتیں۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انجینئر عبدالرشید نے ہندواڑہ کے علاقے چک سرمگ میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ریفوجیوں کو مقبوضہ کشمیر کے پشتنی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا واحد مقصد جموں وکشمیر میں مسلمانوں کی آبادی کے تناسب کو کم کرنا ہے اور بھارت بھی مقبوضہ کشمیر میں وہی کرنے جا رہا ہے جو اسرئیل نے فلسطین میں کیا ہے۔ انجینئر رشید نے کہا کہ محبوبہ مفتی نے نہتے کشمیریوں پر مظالم اور انکے حقوق غصب کرنے کے حوالے سے تمام سابقہ کٹھ پتلی حکومتوں کے ریکارڑ توڑ دیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :