اے جے کے آر ایس پی کے حوالے سے عدالت العالیہ کے فیصلے کی روشنی میں تمام امور سرانجام دئیے جائیں،راجہ آفاق احمد

جمعرات 22 دسمبر 2016 18:01

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2016ء) صدر لوکل سپورٹ نیٹ ورک راجہ آفاق احمد خان نے کہا ہے کہ اے جے کے آر ایس پی کے حوالے سے عدالت العالیہ کے فیصلے کی روشنی میں اس کی رو کے مطابق عمل کرتے ہوئے آئین کے مطابق تمام امور سرانجام دئیے جائیں اور 22دن کے اندر پرائیویٹ بورڈ تشکیل دے کر ہر ضلع سے ایل ایس اوز کی میٹنگ بلا کر پرائیویٹ ممبران کا اتنخاب کیا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب تک ادارے سے سیاسی و حکومتی مداخلت ختم نہیں کی جاتی اس وقت تک ادارہ اپنی ساکھ نہیں بنا سکتا ۔ فوری طور پر اے جے کے آر ایس پی کے موسٹ سینئر ریجنل منیجر کو فوکل پرسن تعینات کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ بنیادی کسٹوڈین ایل اوایس اوز ہیں اس لئے فوری طور پر تمام ایل اور ایس اوز کی مشاورتی میٹنگ بلائی جائے ۔انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ بورڈ کا انتخاب کرکے اس کے چیف ایگزیکٹیو کو تعینات کیا جائے ۔ اگر ادارہ سے سیاسی و حکومتی مداخلت ختم نہ ہوئی تو پھر کمیونیٹی احتجاج پر مجبور ہو گی۔