میلاد کمیٹی ملازمین مظفرآباد کے زیراہتمام سالانہ محفل میلادالنبی ﷺ 27دسمبر کو جامع مسجد ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں منعقد ہوگی

جمعرات 22 دسمبر 2016 18:01

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2016ء) میلاد کمیٹی ملازمین ضلع مظفرآباد کے زیراہتمام سالانہ محفل میلادالنبی ﷺ 27دسمبر کو جامع مسجد ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں منعقد ہوگی ۔ جس میں قرعہ اندازی کے ذریعے شرکاء محفل میلاد النبی ﷺ میں عمرے کے 6ٹکٹ بھی تقسیم کئے جائیں گے ۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کمپلیکس کی جامع مسجد میں سالانہ محفل میلاد النبی ﷺ میں وزراء ، اعلیٰ آفیسران ، سربراہان محکمہ جات ، مذہبی تنظیموں کے قائدین شرکت کرینگے ۔

میلاد کمیٹی ملازمین ضلع مظفرآباد کے زیر اہتمام جامعہ مسجد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر میں سالانہ محفل میلاد النبی ﷺ کے انعقاد کے سلسلہ میں اجلاس عبدالرشید کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سہیل احمد ، ضیاء لطیف اعوان ، دائود اعوان ، مشتاق مغل سمیت ودیگر نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر لوکل گورنمنٹ نے پبلک سروس کمیشن محکمہ تعمیرات عامہ ، برقیات ، محکمہ تعلیم سکولز ، محکمہ تعلیم کالجز ، صدارتی سیکرٹریٹ ، امداد باہمی ، صحت عامہ سمیت دیگر محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ جامعہ مسجد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر میں سالانہ محفل میلاد النبی ﷺ 27دسمبر کو منعقد کی جائیگی ۔ جس میں حسب روایت شرکاء میں قرعہ اندازی کے ذریعے عمرے کے 6ٹکٹ تقسیم کئے جائیں گے ۔ اجلاس کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر میں ملازمین کی میلاد کمیٹی کے زیر اہتمام تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اور رابطہ مہم کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ اجلاس سے خطاب کے دوران عبدالرشید اور دیگر نے کہا کہ اس سال میں سالانہ محفل میلاد النبیﷺ کی عظیم الشان انعقاد کیا جائیگا اور اس محفل پاک میں ملازمین کی بڑی تعداد شرکت کریگی ۔