ہنڈی کا کاروبار کرنے والے ملزم گرفتار ‘ ملزم کے قبضے سے 20 لاکھ کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی گئی

جمعرات 22 دسمبر 2016 17:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 دسمبر2016ء) ہنڈی کا کاروبار کرنے والے ملزم گرفتار ‘ ملزم کے قبضے سے 20 لاکھ کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی گئی۔

(جاری ہے)

ایف ائی اے نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائی کرتے ہوئے جاپان سینٹر کوپر روڈ پر ہندی کا کاروبار کرنے والے ملزم بہادر علی کو گرفتار کر لیا ہے ایف ای اے نے ملزم کے قبضے سے 20 لاکھ سے زائد کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی بر آمد کر لی ہے حکام کا کہنا ہے تفتیش کے دوران ملزم افغانستان چین اور دبئی میں غیر ملکی اور ملکی کرنسی بجھوانے میں ملوث ہے۔

متعلقہ عنوان :