تحر یک انصاف حق اور سچ کی جنگ لڑ رہی ہے ‘اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ‘کر پشن کے خاتمے سے ملک میں ترقی اور خوشحالی ممکن ہو سکتی ہے‘پاکستان کا مخالفین نے دنیا میںامیج کو تباہ کر دیا ‘ہمیں دنیا میں حقیقت کے برعکس انتہا پسند ملک کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے ‘اسلام محبت امن اور بھائی چارہ کا درس دیتا ہے ‘اقلیتوں کی وفاداری پر شک نہیں کیا جاسکتا گر جا گھروں ‘ مندروں اور دیگر مقدس عبادت گاہوں کا بھی خیال رکھنا ہوگا ‘مجھے عام انتخابات میں سندھ سے قومی اسمبلی کی نشست پر45فیصد سے زائد ووٹ اقلیتوں کی جانب سے ملے ہیں‘تحر یک انصاف میں کئی عہدے اقلیتوں کے پاس ہیں

تحر یک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمودقر یشی کا کرسمس کی تقریب سے خطاب

جمعرات 22 دسمبر 2016 17:55

تحر یک انصاف حق اور سچ کی جنگ لڑ رہی ہے ‘اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 دسمبر2016ء) تحر یک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمودقر یشی نے کہا کہ تحر یک انصاف حق اور سچ کی جنگ لڑ رہی ہے اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ‘کر پشن کے خاتمے سے ہی ملک میں ترقی اور خوشحالی ممکن ہو سکتی ہے‘پاکستان کا مخالفین نے دنیا میںامیج بہت متاثرکر دیا ہے اور ہمیں دنیا میں انتہا پسند ملک کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے مگر حقیقت کا اس سے کوئی تعلق نہیں ‘اسلام محبت امن اور بھائی چارہ کا درس دیتا ہے ‘اقلیتوں کی وفاداری پر شک نہیں کیا جاسکتا گر جا گھروں ‘مندروں اور دیگر مقدس عبادت گاہوں کا بھی خیال رکھنا ہوگا ‘مجھے عام انتخابات میں سندھ سے قومی اسمبلی کی نشست پر45فیصد سے زائد ووٹ اقلیتوں کی جانب سے ملے ہیں ‘تحر یک انصاف میں کئی اہم عہدے اقلیتوں کے پاس ہے ۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کے روز لاہور میں تحر یک انصاف مینارٹی ونگ کے زیر اہتمام کر سمس کے حوالے سے کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پراپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید ’سابق صدر اعجاز احمد چوہدری ‘ رکن قومی اسمبلی شفقت محمود ‘ایم پی اے شانیلا روتھ’پاسٹر انور فضل ‘بشپ سموئیل ‘پادری مجید‘رانا اختر حسین اور عدنان جمیل سمیت دیگر بھی موجود تھے اس موقعہ پر اپنے خطاب میں شاہ محمود قر یشی نے کہا کہ تحر یک انصا ف عمران خان کی قیادت میں پاکستان میں قائد اور اقبال کا پاکستان بنانے کی جنگ لڑ رہی ہے اور ہم پاکستان میں اقلیتوں کو بھی قائداعظم کے افکار کے مطابق ان کا حق دینا چاہتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف نے ملک میں کر پشن ‘ظلم اور ناانصافی کے خلاف جوجد وجہد شروع کر رکھی ہے وہ ضرور کا میاب ہوگی اور ملک میں کر پشن اور لوٹ مار کر نیوالے ضرور اپنے انجام سے دوچار ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم بھارت میں مسجد کی حفاظت کی توقع کرتے ہیں تو پھر ہمیں پاکستان میں مندر کی حفاظت کو بھی یقینی بنانا ہوگا اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں ہند وسمیت دیگر اقلیتوں کے خلاف بنائے جانیوالے امتیازی قوانین کو ختم ہونا چاہیے اور تحر یک انصاف اقتدار میں آکر ہر سطح پر اقلیتوں کو انکے حقوق دیں گی او ر جو بھی امتیازی قوانین ہوں گے انکو ختم کیا جائیگا ۔

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف اپنی پارٹی میں بھی تمام اقلیتوں کوساتھ لیکر چل رہی ہے اس موقعہ پر دیگر نے بھی خطاب کیا ہے ۔