بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کے انتخاب میں (ن) لیگ کی بھاری کامیابی عوام کا میاں محمد نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) سے پیارومحبت کا مظہر ہے اس انتخاب سے مخالفین کی آنکھے کھل جانی چائیے انشاء اللہ 2018کا انتخاب بھی مسلم لیگ کی کامیابیاں اور عوامی مقبولیت کا ثبوت دے گا ، وفاقی وزیر امور کشمیر چوہدری بر جیس طاہر

جمعرات 22 دسمبر 2016 17:54

سانگلہ ہل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 دسمبر2016ء) وفاقی وزیر امور کشمیر چوہدری بر جیس طاہر نے کہا ہے کہ بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کے انتخاب میں (ن) لیگ کی بھاری کامیابی عوام کا میاں محمد نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) سے پیارومحبت کا مظہر ہے اس انتخاب سے مخالفین کی آنکھے کھل جانی چائیے انشاء اللہ 2018کا انتخاب بھی مسلم لیگ کی کامیابیاں اور عوامی مقبولیت کا ثبوت دے گا وہ اپنے پوتے حسن شاہ نواز ملہی کی بلدیہ سانگلہ ہل کی چیئرمینی شپ پر کامیاب ہونے کی خوشی میں مبارکباد دینے والوں سے بات چیت کے رہے تھے انہوں نے مزید کہا کہ اب موجودہ مسلم لیگی حکومت ان عوامی اداروں کے ساتھ ملک وقوم کی ترقی میں مزید ٹھوس اقدامات کرے گئی عوامی پیسے کو عوام کی فلاح وبہبود پر خرچ کیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ میرا مخالفین کو مفت مشورہ ہے کہ وہ بد امنی کی سیاست چھوڑ کر ملکی ترقی کے کیے حکومت کے قدم کے ساتھ قدم ملائیں اس موقع پر لوگوں نے چوہدری برجیس طاہر اور ان کے پوتے نو منتخب چیئر مین سانگلہ ہل حسن شاہ نواز ملہی کو نوٹوں اور پھولوں کے ہار سے لاد دیا ۔