ادارہ ترقیات میرپور کی طرف سے الاٹ اور منتقل شدہ پلاٹ غیر قانونی قرار دیدیا

جمعرات 22 دسمبر 2016 17:52

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 دسمبر2016ء)ادارہ ترقیات میرپور کی طرف سے الاٹ اور منتقل شدہ پلاٹ غیر قانونی قرار دے دیا گیا ۔ تارکین وطن چوہدری محمد رزاق کے کروڑوں روپے ڈوب گئے 8 سال قبل تعمیر ہونے والا پلازہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد گرا دیا گیا تارکین وطن میںتشویش کی لہر دوڑ گئی چیف سیکرٹری آزادکشمیر ، وزیراعظم آزاد کشمیر اور چیف آف آرمی سٹاف سے داد رسی کی اپیل ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تارکین وطن چوہدری محمد رازق نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سیکٹر F/3پارٹ فور میں پلاٹ خریدکر اپنے نام منتقل کروایا بعدازاں اس کا نقشہ بھی منظور کر وا کر پلازہ تعمیر کیا جسے بعدازاں غیرقانونی قرار دے کر گراد دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ غلط جگہ کی الاٹمنٹ کا ذمہ دار ادارہ ترقیات ہے لیکن اس کا نقصان عوام کو اٹھانا پڑتا ہے انہوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ ہمارے ساتھ ہونے والی زیادتی کا نوٹس لیتے ہوئے ہماری داد رسی کریں ۔