شاہ غلام قادر وادی نیلم کے مسیحا ہیں‘ لائن آف کنٹرول پر شہید ہونیوالے افراد کو 3 لاکھ کے بجائے 13 لاکھ معاوضہ دلوانا وزیراعظم آزادکشمیر اور شاہ غلام قادر کااہم کارنامہ ہے ،گڈ گورننس کے ثمرات وادی نیلم کے پہاڑوں تک پہنچ رہے ہیں

وائس چیئرمین عوامی رابطہ بور ڈ مسلم لیگ ن مظفر آباد ڈویژن عبدالرشید ڈار کی میڈیا سے بات چیت

جمعرات 22 دسمبر 2016 17:51

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 دسمبر2016ء) وائس چیئرمین عوامی رابطہ بور ڈ مسلم لیگ ن مظفر آباد ڈویژن عبدالرشید ڈار نے کہاہے کہ شاہ غلام قادر وادی نیلم کے مسیحا ہیں‘ لائن آف کنٹرول پر شہید ہونیوالے افراد کو 3 لاکھ کے بجائے 13 لاکھ معاوضہ دلوانا وزیراعظم آزادکشمیر اور شاہ غلام قادر کااہم کارنامہ ہے ،گڈ گورننس کے ثمرات وادی نیلم کے پہاڑوں تک پہنچ رہے ہیں، وادی میں پہلی بار شاہ غلام قادر کی کاوشوں سے ڈاکٹرز کی بڑی کھیپ کی تعیناتی ، پاسپورٹ آفس اور لنک سڑکوں کی منظور ی سمیت درجنوں قومی نوعیت کے منصوبہ جا ت70 سالہ محرومیوں کاازالہ کرنے کی پہلی سعی ہے ۔

صوابدیدی عہدوں پر تعینات آفیسران عوام کی خدمت کو شعار بنائیں، سپیکر اسمبلی کے اضافی بوجھ کو کم کرنے کیلئے نیلم کی دہلیز پر اہل نیلم کے نجی معاملات حل کیے جائیں۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کااظہار وائس چیئرمین عوامی رابطہ بور ڈ مسلم لیگ ن مظفرآباد ڈویژن عبدالرشید ڈار نے گزشتہ روز میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ وادی نیلم میں بے شمار وسائل دستیاب ہیںبہترین ٹیم ورک کے تحت وادی نیلم کے مسائل کے حل میں کمی آسکتی ہے انہوں نے کہاکہ وادی نیلم لائن آف کنٹرول پر شہید ہونیوالوں کو شاہ غلام قادر کی صلاحیت سے 3 لاکھ کے بجائے 13 لاکھ روپے فی کس معاوضہ دینا دیکر واد ی نیلم کے عوام کیساتھ لگائو کاواضح ثبوت ہے ۔

انہوں نے کہاکہ سپیکر اسمبلی کے وادی نیلم میں اقدامات لائق تحسین ہیں۔