کرپشن میں ملوث آفیسران واہلکارا ن کا ٹھکانہ جیل ہوگا‘سرکاری ملازمین عوام کے کاموں کیلئے ملازمین کو تنخواہیں اور مراعات دیتی ہے‘ رشوت ، سفارشی کلچرل معاشرے کی تباہی کاباعث ہے ‘نیلم کے عوام سے وعدہ ہے کہ ان کے مسائل دہلیز پر حل ہونگے

سپیکر قانون سازاسمبلی شاہ غلام قادر کا عوامی اجتماعات سے خطاب

جمعرات 22 دسمبر 2016 17:48

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 دسمبر2016ء) سپیکر قانون سازاسمبلی شاہ غلام قادر نے کہاہے کہ کرپشن میں ملوث آفیسران واہلکارا ن کا ٹھکانہ جیل ہوگا،سرکاری ملازمین عوام کے کاموں کیلئے ملازمین کو تنخواہیں اور مراعات دیتی ہے ، رشوت ، سفارشی کلچرل معاشرے کی تباہی کاباعث ہے ۔نیلم کے عوام سے وعدہ ہے کہ ان کے مسائل دہلیز پر حل ہوں گے ۔

میں مظفرآباد میں ہوں یا راولپنڈی میںمیری سوچ اورفکر کا محور نیلم ہوتاہے۔نیلم ویلی کے عوام نے جو امیدیں موجودہ حکومت سے وابستہ کررکھی ہیں انشاء اللہ ہر حالت میں پوری ہوں گی۔کیل،شاردہ،نیلم،کٹن،باڑیاں کے مقامات پر آئے روز ہسپتال تعمیر کیئے جائینگے ایک سال کے اندر نیلم کے تمام کچی سڑکوں کو پختہ کرنے کا کام شروع ہوجائیگا۔

(جاری ہے)

جاگراں ویلی اورسرگن ویلی سڑک عنقریب ٹینڈر ہونے والا ہے۔

جبکہ دوسرے مرحلے میں شونٹھر ویلی اور نگدر کارکہ روڑ کی پختگی کاکام شروع ہوگا۔موجودہ سال میں میری کوشش ہوگی کہ نیلم کے ہر گھر کو پینے کا صاف پانی مہیا کیا جاسکے جس کیلئے 68ملین روپے کی خطیر رقم خرچ کی جائے گی۔آنیوالے دنوں میں آپ دیکھیں گئے کہ لوکل گورنمنٹ کی سکیمیں آپ کو زمین پر نظر آئینگی،سابقہ حکومتوں کی طرح شاہ غلام قادر نہیں کرینگئے۔

ان خیالات کا اظہار سپیکر قانون ساز اسمبلی نے کیل،شاردہ،دودھنیال،دواریاں کے مقامات پر عوام کے بڑے اجتماعات سے خطاب میںکیا انہوںنے کہا کہ بیروزگاری نیلم کا بڑا مسئلہ ہے۔میری کوشش ہوگی کہ 5سال میں اسے ختم کردوں۔شاہ غلام قادر نے کہا کہ میری پوری ٹیم نیلم کے عوام کی خدمت کیلئے آپ ہر وقت رابطہ میں رہیں۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کا رویہ ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہاہوں یہ سب عوام کی خدمت کیلئے ہیں ان کے بارے میں شکایات کا ازالہ ہوگا۔

شاہ غلام قادر نے کہا کہ میں رشوت کے خلاف ہوں میرا کوئی بھی سرکاری ملازم نہیں یا عہدیدار رشوت میں پایا گیا تو اسے نیلم بدر کر دیا جائیگا۔شاہ غلام قادر کا دورہ نیلم جاری ہے آج وہ لوات،دوراریاں طور سیداں کا دورہ کریںگئے اورکل نگدر،کارکہ نیلم جائینگے۔

متعلقہ عنوان :