سردار محمدمسعود خان کی حضرت باباپیرے شاہ غازیؒ،حضرت میاں محمدبخش ؒ کے مزارات پر حاضری

بزرگان دین کے درجات کی بلندی ،پاکستان کی ترقی ، سلامتی ،تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کیلئے دعائیں کیں

جمعرات 22 دسمبر 2016 16:56

میرپور/کھڑی شریف(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2016ء) صدر آزادکشمیرسردار محمدمسعود خان نے برصغیر کے عظیم روحانی پیشواہ حضرت باباپیرے شاہ غازی المعروف دمڑیاں والی سرکار اور سیف الملوک کے مصنف رومی کشمیر حضرت میاں محمدبخش ؒ کے مزارات پر حاضری دی ۔ انھوں نے بزرگان دین کے درجات کی بلندی اور پاکستان کی ترقی ، سلامتی اور تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کے لیے دعائیں کیں۔

صدر آزادکشمیرنے مزارات پر چادریں اور پھول چڑھائے۔ اس موقع پرممبراسمبلی و سابق وزیرچوہدری رخسار احمد، ڈپٹی کمشنرانصریعقوب ، افسرمال سہیل بشیرچوہدری، ڈی ایس پی خواجہ عبدالقیوم کے علاوہ دیگرافسران بھی اس موقع پرموجود تھے۔ بعد ازاں صدر آزادکشمیرسردار محمدمسعود خان میاں محمدسعید ایڈووکیٹ مرحوم کے گھر پرتکلف ضیافت میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

شرکاء محفل نے صدر آزادکشمیرکو میاں محمد بخش کاکلام سناکر حاضرین محفل کو خوب گرمایاتاہم ممبراسمبلی چوہدری رخسار احمد نے میاں محمدبخش کاکلام سناکرشرکاء مجلس کے دل جیت لیے ۔صدر ریاست نے لوگوں کے مسائل سنے ۔ صدرریاست نے کہاکہ چوہدری رخسار احمد خان منجھے ہوئے سیاست دان ہیں ۔ لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لیے سرتوڑ کوششیں کررہے ہیں۔

صدر آزادکشمیرنے ممبراسمبلی چوہدری رخسار احمد کو لوگوں کے مسائل کے حوالے سے تعاو ن کی یقین دھانی کروائی۔ انھوں نے کہاکہ حکومت آزاد کشمیرگڈگورننس کے لیے اقدامات اٹھارہی ہے۔ جس میں پبلک سروس کمیشن میں اہل اور باصلاحیت لوگوں کو لگاکر اہلیت پر پورا اترنے والے لوگوں کو فراہم کیاجائے گا۔اس موقع پر سابق امیدواراسمبلی چوہدری جاوید قادر، میاں عمران سعید، ملک زاہد اکرم، چوہدری شکیل، میاں محمدافضل، چوہدری محمدرشید، میا ںعدنان، انفارمیشن آفیسر سردارمحمداکمل خان کے علاوہ مسلم لیگ ن کے کارکنان کی کثیرتعداد موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :