قوموں کا مستقبل فروغ تعلیم سے وابستہ ہے، تعلیمی ترقی کو یقینی بنا کر تعلیم کے فروغ کیلئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں ،سردار محمدمسعود خان

مسٹ تعلیمی ترقی کیلئے کوالٹی آف ایجوکیشن کو مزید بہتر بنائے، طلباء کو کارآمد اور ذمہ دار شہری بنانے میں جامعات کا اہم رول ہے،تعلیم کی بہتری کیلے ایسے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جس سے کوالٹی آف ایجوکیشن بین الاقوامی معیار کے مطابق ہوگی، صدر آزاد کشمیر

جمعرات 22 دسمبر 2016 16:56

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2016ء) صدر آزادکشمیرسردار محمدمسعود خان نے کہاہے کہ قوموں کا مستقبل فروغ تعلیم سے وابستہ ہے۔ تعلیمی ترقی کو یقینی بناتے ہوئے تعلیم کے فروغ کے لیے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں ۔ مسٹ تعلیمی ترقی کے لیے کوالٹی آف ایجوکیشن کو مزید بہتر بنائے۔ طلباء کو کارآمد اور ذمہ دار شہری بنانے میں جامعات کا اہم رول ہے۔

طلباء کو کارآمد شہری بنانے میں جامعات کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔آزادکشمیرکے نظام تعلیم کی بہتری کے لیے ایسے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جس سے کوالٹی آف ایجوکیشن بین الاقوامی معیار کے مطابق ہوگی۔ان خیالات کا اظہارانھوں نے میرپورسائنس اینڈ ٹیکنالوجی(مسٹ) یونیورسٹی کے سینیٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سینٹ کے دیگر ممبران سید شاہد محی الدین ، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن آزاد کشمیر، پروفیسر ڈاکٹر محمد خان این ڈی یو، پروفیسر ڈاکٹر ریاض حسین قریشی نمائندہ ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان، انجینئر ندیم اشرف جنرل منیجر پاور ونگ نیس پاک ، ڈاکٹر محمد ریاض مغل ڈین انجینئرنگ مسٹ ، منیر احمد چوہدری ڈائریکٹر کیو ای سی، انجینئر محمد شبیر مرزا، ڈاکٹر ظہور احمد، سید کاشف حسین شاہ و دیگر ممبران موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کی یونیورسٹیاں اعلی تعلیمی کمیشن میں اپنی درجہ بندی بڑھانے کے لئے فوری اقدامات کریں۔ یونیورسٹی اساتذ ہ کااعلی کردار طلباء کے لیے مثال اور نمونہ ہوتا ہے مسٹ کے بیرون ملک اعلی تعلیم کے حصول کیلئے بیھے گئے اساتذہ اگر مقررمدت کے بعد واپس آکر نہیں پڑھاتے تو انہیں برطرف کرکے ان پر خرچ کی گئی رقوم واپس لی جائیں جو اساتذہ جھوٹ بول کر سکالر شپ حاصل کرتے ہیں اور وعدہ خلافی کرتے ہوئے واپس نہیں آتے اس کا کردار کمزور ہے وہ طلباء کو اعلی کردار کی تعلیم کیوں کر دے سکتا ہے ۔

صدر ریاست و چانسلر مسٹ نے کہا کہ ریاست کی پانچ یونیورسٹیوں میں کوئی بھی ایچ ای سی کی درجہ بندی میں پہلی دس نمبر پر نہیں اس لئے یونیورسٹی کی درجہ بندی بڑھانے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں مسٹ میں داخلوں کے لئے بھی میرٹ کو یقینی بنایاجائے۔ ہر معاملہ میں نظم و ضبط کی سختی سے پابندی کی جائے ۔معیار تعلیم کو بڑھانے کی طرف خصوصی توجہ دی جائے ۔

اجلاس میں سینٹ ممبران نے ایجنڈا آئیٹمز پر علیحدہ علیحدہ غور و خوض کیا اور منظوری دی ۔اساتذہ کی فلاح و بہبود اور طلباء کی بہتری کے لئے اقدامات کئے گئے۔پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمن وائس چانسلر مسٹ نے کہا کہ بہترین تعلیمی ماحول جدید ترین لائبرٹری اور اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ فراہم کررہے ہیں۔ دور حاضر کے جدید تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے نہ صرف نصاب کا بار بار جائزہ لیا جاتا ہے چونکہ یونیورسٹیاں قوموں کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔

اس حقیقت کے پیش نظر مسٹ کی توجہ کا محورمعیاری گریجویٹز کی تیاری تاکہ وہ ملک کی معشیت میں بہتری کے لیے اپنا کردار بھر پور طریقے سے ادا کرسکیں۔ مسٹ کو جدید خطوط پر استوار کر کے بڑے اداروں کی لسٹ میں شامل ہو سکتے ہیں۔ ڈگری کے ساتھ ساتھ مہارت حاصل کرنا ہو گی۔ مسائل کے حل کے لیے پیشہ وارنہ مہارتوںاور جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہونا پڑے گا۔

طلبا راہنمائی کے لیے تدریسی ماحول بہتر بنایا جائیگا۔ وائس چانسلر نے مزید کہا کہ میری کوشش ہے کہ جامعہ مسٹ میں معاملات کو بہتر بنایا جائے ۔ دنیا سے مقابلے کے لیے سائنس پر گرفت ضروری ہے۔ دنیا سے مقابلے کرنے کے لیے سائنس اور ٹیکنالوجی کے ہر پہلو پر اپنی گرفت بنانا ہو گی۔ اگر ہم تعلیم کے فروغ کو فتح کر لیںتو ہی ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑے ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :