تتلے عالی، سائیکل سوارمحنت کش کو لوٹنے والے ڈاکو مال مسروقہ سمیت گرفتار

جمعرات 22 دسمبر 2016 16:56

تتلے عالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2016ء) سائیکل سوارمحنت کش کو لوٹنے والے ڈاکو مال مسروقہ سمیت گرفتار تفصیل کے مطابق نواحی گائوں ہردوادھے کا رہائشی محنت کش عدنان ظفرسائیکل پر سوار گائوں ہردو ادھے جارہا تھاکہ راستہ میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے جان سے مار دینے کی دھمکی دیکر 1150روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تاہم واردات کی کال چلنے پر پولیس تتلے عالی نے ناکہ بند ی کرکے محنت کش کو لوٹنے والے عمر ، ساجن کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے رقم اور موبائل فون بند برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔