احمد یار،پولیس کا شراب کشید کارخانے پر چھاپہ ،خاتون سمیت 5 افراد گرفتار

جمعرات 22 دسمبر 2016 16:53

․احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2016ء) پولیس کا شراب کشید کارخانے پر چھاپہ خاتون سمیت -5 افراد گرفتار-30 لیٹرشراب ،1055گرام ہیروئن اور 160گرام چرس برآمد تفصیل کے مطابق نواحی گائوں 81/EBمیں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر شراب کشید کارخانے پر کاروائی کرتے ہوئے مسماة بشریٰ،اصغرسکنہ پیرغنی اور محمد شریف سکنہ قبولہ کو گرفتارکرکی-30 لیٹرشراب برآمد کرلی سامان کشید کارخانہ شراب اور لہن کو قبضہ میں لے لیا جبکہ ریلوے اسٹیشن کے نزدیک سے مظہرکو 1055گرام ہیروئن اور اڈا احمدیار سے تنویر حسین کو 160گرام چرس سمیت رنگے ہاتھوں گرفتارمقدمات درج کر لئے گئے۔

متعلقہ عنوان :