نو منتخب ممبر آزاد جموں وکشمیر کونسل سردار عبدالخالق وصی منتخب ہونے کے بعد 25 دسمبرکو اپنے حلقے پاچھیوٹ کا دورہ کریں گے

جمعرات 22 دسمبر 2016 16:45

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2016ء) نو منتخب ممبر آزاد جموں وکشمیر کونسل سردار عبدالخالق وصی منتخب ہونے کے بعد 25 دسمبرکو اپنے حلقے پاچھیوٹ جائیں گے۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے دیگر قائدین اور عہدیداران بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

دن ساڑھے گیارہ بجے ڈھلکوٹ پل پر معزز ممبر آزاد جموں وکشمیر کونسل اور دیگر مہمانوں کا مسلم لیگی کارکنوں اور عوام علاقہ کی جانب سے شاندار استقبال کیا جائے گا اور پھر ڈھلکوٹ پل سے ایک جلوس کی شکل میں سحر بازار ٹائیں متصل ماڈل کالج لایا جائے گا جہاں م سردار عبدالخالق وصی اور دیگر مسلم لیگی زعماء استقبالیہ سے خطاب کریں گے۔ اس کے علاوہ26 دسمبر کو بھیڑی میں بھی سردار عبدالخالق وصی استقبالیہ سے خطاب کریں گے۔