’’ قانون تو ہے اپنے گھر کی لونڈی ‘‘میئر کے انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں

یوسف گیلانی کے بیٹے اسلحہ لے کر گھومتے رہے،(ن )لیگی رکن اسمبلی شاہین شفیق پولنگ سٹیشنز میں داخل ہوگئیں

جمعرات 22 دسمبر 2016 16:42

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 دسمبر2016ء) پنجاب کے مختلف شہروں میں میئر کے انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں کی گئیں ،عبدالقادر گیلانی ، علی موسیٰ گیلانی اور علی حیدر گیلانی گارڈ کے ساتھ اسلحہ سمیت کیمپ میں گھومتے رہے ، شاہین شفیق بھی ضابطہ اخلاق پامال کرتے ہوئے پولنگ سٹیشن میں داخل ہوگئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی عبدالقادر گیلانی علی موسی گیلانی اور علی حیدر گیلانی نے اپنے مسلح گارڈز کے ہمراہ کھلم کھلا اسلحے کی نمائش کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے امیدوار کے کیمپ کا دورہ کیا ۔

کوئی پوچھنے والا نہ تھا ، نواز لیگ کی رکن قومی اسمبلی شاہین شفیق بھی پیچھے نہ رہیں اور وہ ضابطہ اخلاق کو پامال کر کے پولنگ سٹیشنز میں داخل ہوئیں اور ووٹرز کو ترغیب دیتی رہیں ۔ ملتان ہی میں تحریک انصاف کی مخصوص نشست پر منتخب خاتون عہدیدار قربان فاطمہ نے وفاداری ثابت کرنے کے لئے 10 روپے کا نوٹ بیلٹ پیپر کے ساتھ نتھی کر دیا ۔ گوجرانوالہ میں میئر کے آزاد امیدوار یحیی بٹ نے زبردستی پولنگ بند کروا دی اور پولیس کے خلاف نعرے لگائے ۔ یحیی بٹ نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے کھانا روک لیا ۔

متعلقہ عنوان :