صوبے کے دونوں سرکاری ہیلی کاپٹرز کی کلیرنس کاکام مکمل

جمعرات 22 دسمبر 2016 16:42

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 دسمبر2016ء)صوبے کے دونوں سرکاری ہیلی کاپٹرز کی کلیرنس کاکام مکمل کر لیاگیا ہے ۔ سانحہ حویلیاں کے بعد قومی ائیر لائن ، نجی ائیر لائنز نے اپنے اپنے ائیر لائنز کے حوالے سے کلیرنس کاکام شروع کیا تھا ۔

(جاری ہے)

جبکہ ذرائع نے بتایا ہے کہ اہم سرکاری شخصیات کے زیر استعمال سرکاری اور غیر سرکاری شخصیات کے استعمال اپنے ذاتی ہیلی کاپٹر، چارٹرڈ طیاروں کی کلیرنس بھی شروع کی گئی تھی ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبائی حکومت کے دونوں ہیلی کاپٹرز کی کلیرنس کے حوالے سے صوبائی حکومت نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ماہرین اور کمپنی سے رابطہ کیاتھا ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبے کے دونوں ہیلی کاپٹرز کے کلیرنس دیدی گئی ہے اور انہیں کلیئر قراردیاگیاہے ۔