بھارتی سپریم کورٹ کا مقبوضہ کشمیر بارے فیصلہ اقوام متحدہ قرادادوں کی خلاف ورزی ہے ، پاکستان

اقوام متحدہ اور عالمی اداروں کو اس فوری نوٹس لینا چاہیے ،بھارتی جاسوس ادارے پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہیں ،کلبھوشن اور بھارتی سفارتکاروں کے روپ میں نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا ہے،ترجمان دفتر خارجہ

جمعرات 22 دسمبر 2016 16:38

بھارتی سپریم کورٹ کا مقبوضہ کشمیر بارے فیصلہ اقوام متحدہ قرادادوں ..
․اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 دسمبر2016ء) پاکستان نے کہا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے دیا گیافیصلہ اقوام متحدہ کے کشمیر کے حوالے سے قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔ پاکستان نے اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں سے اس فیصلہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان چین اور روس 27دسمبر کو ماسکو میں ایک اجلاس میں خطے کی صورت حال اور افغانستان کے حوالے سے جائزہ لیا جائیگا۔

اس بات کا اظہار ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے میڈیا کو دی گئی ہفت روزہ بریفنگ میں کیا۔ انہوں نے بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے حال میں دیئے گئے کشمیر کے حوالے سے فیصلہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت کشمیر متنازعہ علاقہ ہے اور ان قراردادوں کے تحت کشمیریوں کو حق خودارادیت کے تحت حل ہونا ہے بھارتی کورٹ کا فیصلہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی بھی خلاف ورزی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اقوام متحدہ اور دیگر عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں سے اس کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔ ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ بھارتی جاسوسی ادارے پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے جس کا واضح ثبوت بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کو پکڑ کر دیا گیا۔ جبکہ حال میں پاکستان میں بھارتی سفارتکاروں کے روپ میں جاسوسی میں ملوث نیٹ ورک کو پکڑ کر بھی دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم اور دیگر اعلیٰ حکومتی اہلکاروں کی جانب سے پاکستان کو توڑنے کے حوالے سے دیئے گئے بیانات سے بھی ثابت ہوتا ہے کہ بھارت پاکستان میں تخریب کاری میں ملوث ہے۔ جب ان سے حال میں پاکستانی سمندری حدود میں بھارتی کوسٹل گارڈز کی کارروائی میں پکڑے گئے 26مچھیروں کے حوالے سے سوال کیا گیا جس پر ترجمان نے کہا کہ اس حوالے سے تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں جب پر انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کے خلاف ظلم کی انتہا کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں غیر ریاستی لوگوں کو شہریتیں دی جا رہی ہیں۔ لوگوں کر کے مقامی لوگوں کو کم کیا جا سکے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہماری فوج کی جارحیت کی وجہ سے حال ہی میں 150کشمیری شہید، 17ہزار زخمی، 6ہزار افراد کی پیلٹ گنس کے استعمال سے آنکھیں متاثر ہوئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت728پاکستانی سعودی عرب کی جیلوں میں ہیں اور پاکستانی سفارتخانہ ان قیدیوں کے حوالے سے سعودی عرب کی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہے۔

ترجمان نے ایک مرتبہ پھر قطری شہزادوں اور دیگر غیرملکیوں کو دی گئی شکار کے اجازت کے حوالے سے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔ ترجمان نے کہا کہ روسی دارالحکومت ماسکو میں27دسمبر کو پاکستان، روس اور چین کے درمیان اجلاس ہو گا جس میں خطے کی صورتحال خصوصاً افغانستان کے حالات کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ پاکستانی شہری نوید بلوچ کو جرمنی میں حالیہ ہونے والے کارروائی سے کلیئر کر دیا گیا ہے۔ پاکستانی سفارتخانہ اس حوالے سے جرمنی کی انتظامیہ سے رابطہ میں ہے۔ نفیس زکریا نے کہا کہ پاکستان فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر کے خلاف اور اس عمل کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے امریکی منتخب صدر ٹرمپ کی جانب سے دیئے گئے مسلمانوں کے حوالے سے بتایا کہ حوالے سے کہا کہ اسلام امن کا مذہب ہے ا ور اس دہشتگردی کے ساتھ منسلک کرنا افسوسناک عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے اور افغانستان میں امن اور سلامتی پاکستان اور خطے کے مفاد میں ہے