باکسر محمد وسیم سے ریا ض حسین پیر زادہ سینیٹر پرویز رشید پر مشتمل کمیٹی کی ملاقات

کمیٹی نے پاکستانی باکسر کی ٹریننگ کیلئے وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے مختص 3 کروڑ روپے فنڈز جاری کرنے کیلئے طریقہ کار کی منظوری دیدی باکسر نے اپنے ٹریننگ پلان سے کمیٹی کو آگاہ کیا ، مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم کی جانب سے منظور کردہ 3کروڑ روپے کی گرانٹ انہیں براہ راست دی جائے ٹریننگ پلان ، غیر ملکی کوچز اورسفری اخراجات کے حوالے سے فنڈز حکومت پاکستان اپنے سفارتخانہ کے ذریعے کرئے گی، کمیٹی پاکستانی باکسر کی بیرون ملک تربیت کیلئے پاکستان سپورٹس بورڈ ہر ممکن تعاون فراہم کرئے گا، ڈی جی سپورٹس

جمعرات 22 دسمبر 2016 16:38

باکسر محمد وسیم سے ریا ض حسین پیر زادہ سینیٹر پرویز رشید پر مشتمل کمیٹی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 دسمبر2016ء) وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے پاکستانی باکسر محمد وسیم کے انٹرنیشنل مقابلوں کی تیاریوں کیلئے مختص کئے جانیوالے 3کروڑ روپے کے فنڈز کیلئے قائم کمیٹی نے پاکستانی باکسر کی ٹریننگ کیلئے فنڈز جاری کرنے کیلئے طریقہ کار کی منظوری دیدی جو باضابطہ منظوری کیلئے وزیر اعظم آفس کو ارسال کر دی گئیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ سلور فلائی ویٹ چیمپین محمد وسیم نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریا ض حسین پیر زادہ اور سینیٹر پرویز رشید پر مشتمل کمیٹی سے ملاقات کی جس میں پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل اختر نواز گنجیرا اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران پاکستانی باکسر نے اپنے ٹریننگ پلان سے کمیٹی کو آگاہ کیا او ر مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم کی جانب سے منظور کردہ 3کروڑ روپے کی گرانٹ انہیں براہ راست دی جائے جس پر کمیٹی اعتراض کیا اور کہا کہ ٹریننگ پلان ، غیر ملکی کوچز اورسفری اخراجات کے حوالے سے فنڈز حکومت پاکستان اپنے سفارتخانہ کے ذریعے کرئے گی تاکہ وہ آڈٹ اعتراض سامنے نہ آئے جس پرمحمد وسیم نے اپنے پروموٹر کا ذکر کرتے ہوئے کمیٹی سے درخواست کی کہ یہ فنڈز انکے پرموٹرز کو جاری کر دیئے جائیں تاکہ ان کی ٹرئیننگ کا عمل متاثر نہ ہو جس پر کمیٹی نے مشاورت کے بعد اس عمل کی منظوری دی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا کا کہنا تھا کہ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں پاکستان سپورٹس بورڈ نے وزارت بین الصوبائی رابطہ کے ذریعے سمری دوبارہ منظوری کیلئے وزیر اعظم آفس کو ارسال کر دی ہے اور سمری جیسے ہی منظور ہو گی 3کروڑ روپے کی گرانٹ کے حوالے سے طے شدہ امور کے تحت محمد وسیم کے پرموٹر کو فنڈز جاری کر دیئے جائینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی باکسر کی بیرون ملک تربیت کیلئے پاکستان سپورٹس بورڈ ہر ممکن تعاون فراہم کرئے گا۔