مظفرآباد : پہاڑی علاقوں سے نکلنے والی گیس سے شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا

مریضوں سے ہسپتال بھر گئے،آنکھ،کھانسی اور جسم پر لال دانے کی بیماری عام،عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا

جمعرات 22 دسمبر 2016 16:38

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 دسمبر2016ء) دارلحکومت مظفرآباد کے مختلف پہاڑی علاقوں سے نکلنے والی عجیب گیس کے باعث شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوگئے آنکھ ،کھانسی اور جسم پر لال دانے عا م ہوگئے ہسپتالیں بھر گئی، عوام میں خوف و ہراس چہلہ بانڈی ، ماکڑی ، شوائی اور کمسر کے پہاڑوں سے عجیب قسم کی گیس اخراج ہورہی ہے تفصیلات کے مطابق دارلحکومت مظفرآباد کے نواحی علاقے ، ماکڑی ،سیری ، شوائی ، چہلہ بانڈی ، کمسر کے مقا م پر صبح اور شام کو پہاڑوں سے عجیب قسم کی گیس اخراج ہورہی ہے جو عوام میں تبدیل ہو کر مختلف دیہاتی اور شہروں کو متاثر کررہیں ہیں اس گیس کے باعث آنکھوں میں جلن گلے میں جلن ۔

(جاری ہے)

،کھانسی ، اور جسم پر لال دانے سامنے آرہیں ہیں جبکہ عوام کی بڑی تعداد ہسپتالوں میں چیک اپ کیلئے جاتے ہیں وہاں ڈاکٹر ایسی بیماری کا علاج کرنے سے قاصر مختلف ادویات دے کر واپس کردیتے ہیں جبکہ مریض بجائے ٹھیک ہونے کے مزید بیمار ہونے لگ جاتا ہے محکمہ صحت عامہ کے تجربہ کار ڈاکٹروں کی ٹیم مختلف متاثرہ علاقوں میں بھیج کر مکمل تجربہ کرکے مرض تشکیل دیں یہ نکلنے والی کون سی گیس ہے جبکہ عوام اس عجیب گیس کے باعث شدید خوف و ہراس میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :