ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ کو عام کرنے کے فیصلے سے قبل اس کا جائزہ لوں گا
وزیراعظم محمد نواز شریف کی بوسنیا کے دورہ پر ہمراہ صحافیوں سے ناشتہ پر بات چیت
جمعرات 22 دسمبر 2016 16:05
(جاری ہے)
وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں کبھی بھی حکومتی نظام کو خراب کرنے کی کوشش نہیں کی۔
پیپلز پارٹی کے ساتھ اختلافات کے باوجود ان کی جماعت نے دھرنوں اور احتجاج کی پالیسی اختیار نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ 2016ء ان کی حکومت کے لئے ایک مشکل سال تھا تاہم یہ اچھے انداز میں اختتام پذیر ہونے جا رہا ہے۔ ملک کے معاملات چلانا ہر ایک کی ذمہ داری نہیں اور بالخصوص دھرنوں کی عادت سے مجبور لوگوں کا یہ کام نہیں۔ پرویز مشرف کا نام لئے بغیر وزیراعظم نے کہا کہ سات نکاتی ایجنڈے نے کوئی مثبت تبدیلی نہیں لائی اور وہ قوم کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے عذاب میں مبتلا کر کے چھوڑ گئے۔ وزیراعظم نے اس تاثر کو مسترد کیا کہ ان کی حکومت توانائی کا بحران اس لئے ختم کرنا چاہتی ہے کہ وہ آئندہ عام انتخابات جیت سکے۔ دراصل ان کی حکومت تمام مسائل حل کرنا چاہتی ہے اور حکومت ہر شعبہ میں اصلاحات لانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ وہ اپنے پارٹی منشور پر عمل پیرا ہونے کے لئے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں 49 جدید ہسپتالوں کی تعمیر کے منصوبے کو فعال انداز میں اپنایا جا رہا ہے جبکہ کئی اضلاع کے عوام کو ہیلتھ کارڈ بھی جاری کئے گئے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایل این جی اور سولر پلانٹس کے منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ قومی خزانے میں 100 ارب روپے کی بچت کی گئی ہے۔ چار ریگولیٹری اتھارٹیوں کو حکومتی کنٹرول میں کرنے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان ریگولیٹری باڈیوں کا مقصد پرائیویٹ سیکٹر کو ریگولیٹ کرنا تھا لیکن انہوں نے حکومت کو ریگولیٹ کرنا شروع کر دیا۔ ان ریگولیٹری باڈیز کے اس طرز عمل کی وجہ سے مختلف منصوبوں میں تاخیر ہوئی جو کہ کسی طور پر بھی قابل برداشت نہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.