نیشنل پروگرام کی سینکڑوں ہیلتھ ورکرز 6ماہ سے تنخواہوں سے محروم ‘ گھروں میں نوبت فاقہ کشی تک پہنچ گئی

جمعرات 22 دسمبر 2016 15:12

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 دسمبر2016ء)نیشنل پروگرام کی سینکڑوں ہیلتھ ورکرز جن کو گزشتہ سال نارمل میزانیہ پر لایا گیا تھا 6ماہ سے تنخواہیں نہیں دی گئیں،نیلم کے اندر 200کے قریب لیڈی ہیلتھ ورکرز ہیں جن کو پچھلے چھ ماہ سے تنخواہ نہیں دی گئی،لیڈی ہیلتھ ورکرز کا کہنا ہے کہ ہمارے گھروں میں فاقے ہیں لیکن زمہ داران کے کانوں تلے جوں تک نہیں رینگ رہی،ہمارے بچے بھوکے ہیں، سکول کی فیس تک ادا نہیں کر پا رہی ہم لیکن محکمہ صحت کو ٹس سے مس تک نہیں،ہم DGہیلتھ سے اپیل کرتی ہیں کہ ہمیں تنخواہ دی جائے تاکہ ہمارے گھر وں کے چولہے جل سکیں۔