اے ای او حلقہ پانچ زنانہ سید سفیر حسین شاہ کا اپنے حلقے کے مختلف سکولوں کا دورہ

جمعرات 22 دسمبر 2016 15:12

چکوٹھی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 دسمبر2016ء)اے ای او حلقہ پانچ زنانہ سید سفیر حسین شاہ نے اپنے حلقے کے مختلف سکولوں کا دورہ کیا جن میں G/P/Sسڑگ چناری، G/P/S بنیاں ,G/P/Sناڑیاں،G/P/S نکہ مغلاں چکوٹھی شامل ہیںاس دوران تعلیمی اداروں میں معلمات حاضر ڈیوٹی اور مصروف کار پائی گئیں انہوں نے پرائمری تعلیم کی بہتری کیلئے معلمات کو موقع پر ہدایات دیں انہوں نے کہا کہ پرائمری تعلیم بنیاد ہے اس کی بہتری ہی سے خاطرخوہ نتائج کا حصول ممکن ہے اگر اس میں کہیں بھی کوئی کمی باقی رہ گئی تو اعلیٰ تعلیم کا حصول صرف ایک خواب بن کر رہ جائے گا اعلیٰ تعلیم یافتہ معاشرے کے قیام کیلئے لازمی ہے کہ پرائمری تعلیم میں کہیں کوئی کمی نہ رہے انہوں نے معلمات سے کہا کہ وہ تدریسی فرائض کی انجام دہی میں کمی کوتاہی نہ ہونے دیں بچوں کے والدین سے رابطے میں رہیں تا مستقبل کے معماروں کو زیور تعلیم سے آراستہ و پیراستہ کرتے ہوئے معاشرے کا کارآمد شہری بنایا جا سکے محکمہ تعلیم کے حکام ،معلمات اور بچوں کے والدین باہمی رابطے سے پرائمری تعلیم کو بہتر بنا سکتے ہیں ۔