چکوٹھی‘ ماں اور بچے کی صحت کا ہفتہ 26دسمبر تا 31دسمبر تک منایا جائے گا ‘ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر

جمعرات 22 دسمبر 2016 15:12

چکوٹھی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 دسمبر2016ء)ماں اور بچے کی صحت کا ہفتہ 26دسمبر تا 31دسمبر تک منایا جائے گا ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ہٹیاں بالا ڈاکٹر فاروق اعوان نے کہا ہے کہ ماں اور بچے کاہفتہ کے نام سے زچہ و بچہ کی صحت کے حوالے سے ایک آگاہی مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے اس مہم کے دوران ویسی نیشن ، گولیاںاور حاملہ خواتین کو ٹی ٹی کے انجیکشن لگوائے جائیں گے اس سلسلہ میں میڈیا کا خصوصی تعاون ہمیں درکار ہو گا تا کہ اس مہم کی بھرپور انداز سے تشہیر ہو سکے اور زیدہ سے زیزدہ لوگ اس مہم سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے زچہ و بچہ کی صحت کے حوالے سے آگاہی حاصل کر سکیں انہوں نے کہا میڈیا کے خصوصی تعاون سے ماں اور بچہ کی صحت کے حوالہ سے شروع کی جانے والی اس مہم کے خاطر خواہ تنائج کا حصول ممکن ہو سکے گا تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ہٹیاںبالا ڈاکٹر فاروق اعوان نے میڈیا نمائندگان سے خصوصی بات چیت کے دوران ماں اور بچے کے صحت اور آگاہی شعور کیلئے شروع ماں اور بچے کا ہفتہ کے نام سے جاری پروگرام کی تفصیلات سے آگاہ کیا انہوں نے کہا ماں اور بچے کے ہفتے کی اس مہم کے دوران پیدائش سے لے کر دو سال تک کے بچوں کو ویکسی نیشن کروائی جائے گی ،دو سال سے لے کر پانچ سال تک کے بچوں کو پیٹ کے کیڑوں کے خاتمے کی گولیاں دی جائیں گی اور حاملہ خواتین کو ٹی ٹی کے انجیکشن لگوائے جائیں گے اور اس دوران لیڈی ہیلتھ ورکرز مختلف علاقوں میں جا کر 500ہیلتھ سیشن کریں گی تا کہ عوام میں صحت کے متعلق شعور اجاگر کیا جا سکے انہوں نے مزید کہا کہ اس مہم کے سلسلہ میں ادویات و دیگر ضروری سامان صحت کے مراکز پر پہنچ چکا ہے ڈی ایچ او ہٹیاںبالا داکٹر فاروق اعوان نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے زیادہ سے زیادہ اس مہم کا حصہ بنیں اور کوئی بھی ایسا مریض بچہ جسے پیٹ کے کیڑوں کی شکایت ہو یا پولیو ویکسی نیشن نہ کی گئی تو اسے مرکز صحت پر لائیں نیز ھاملہ خواتین کیلئے اس مہم کے دوران ٹی ٹی کے انجیکشن بھی لازم،ی لگوائیں۔