عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت آزاد کشمیر کے امیر مولانا محمد الیاس روبصحت ہو کر ہسپتال سے گھر منتقل ‘تیمارداروں کا تانتا بندھ گیا

جمعرات 22 دسمبر 2016 15:12

چکوٹھی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 دسمبر2016ء)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت آزاد کشمیر کے امیر و معروف بزرگ عالم دین مولانا محمد الیاس روبصحت ہو کر ہسپتال سے گھر منتقل ان کی رہائش گاہ پر تیمارداروں کا تانتا بندھا رہا آزاد کشمیر کے معروف یوتھ ایکٹیوسٹ و راہنماء پاکستان تحریک انصاف سید ذیشان حیدر نے مولانا محمد الیاس کی رہائش گاہ پر جا کر ان کی تیمار داری کی اور جلد صحت یابی کی دعا کی اس موقع پر انہوں نے کہا مولانا الیاس جیسے اکابرین ملت خطہ کشمیر کا سرمایہ ہیں جنہوں نے اسلامی تعلیمات کے فروغ و ترویج کیلئے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں سید ذیشان حیدر نے کہا کہ مولانا صاحب کا سایہ اہلیان کشمیر پر اللہ کی بڑی نعمت ہے اللہ سے دعا ہے کہ ہمارے سروں پر مولانا صاحب کا سایہ تادیر قائم رہے اور اہلیان علاقہ ان کی تعلیمات سے فیض حاصل کرتے رہیں۔