ضلع پونچھ کے غیر جریدہ ملازمینکا اپنے حقوق کے حصول اور ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے عبوری تنظیم برائے غیر جریدہ ملازمین ضلع پونچھ آزاد کشمیر کے قیام کا باضابطہ اعلان

جمعرات 22 دسمبر 2016 14:55

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 دسمبر2016ء) ضلع پونچھ کے غیر جریدہ ملازمین(گریڈ ایک تا سولہ) نے اپنے حقوق کے حصول اور ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے عبوری تنظیم برائے غیر جریدہ ملازمین ضلع پونچھ آزاد کشمیر کے قیام کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے غیر جریدہ ملازمین کے اجلاس کے بعد غازی ملت پریس کلب راولاکوٹ میں پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے غیر جریدہ ملازمین کی عبوری باڈی کا اعلان کی گیا سردار طفیل خان سر پرست اعلی، سردار جاوید عزیز خان صدر، سید نصیر حسین شاہ سنیئر نائب صدر، سردار فیاض خان نائب صدر، سردار شہاب عارف آرگنائزر، سردار طالب بشیر جنرل سیکرٹری، سردار شفقت خان ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، سردار افراہیم خان سیکرٹری مالیات، محمد ارسلان خان برائے صدر تنظیم غیر جریدہ، معروف خان سنیئر معاون برائے صدر تنظیم غیر جریدہ ،سردار فہیم خان کوآرڈینٹر،سردار وقار خان ،سردار انجم مشتاق، محمد نعیم اعظم خان، محمد ارشد خان، سردار فہیم خان (معاونین صدر غیر جریدہ ملازمین) منتخب کیا گیا اس موقع پر پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب صدر سردار جاوید عزیز خان، جنرل سیکرٹری سردار طالب بشیر خان، سنیئر نائب صدر سید نصیر شاہ،اور دیگر عہدیدران نے کہا کہ ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے تنظیم غیر جریدہ ملازمین کا قیام ناگریز تھا غیر جریدہ ملازمین طرح طرح کے مسائل اور مشکلات کا شکار ہیں ان کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ تنظیم غیر جریدہ تمام محکموں کے غیر جریدہ تمام محکموں کے غیر جریدہ ملازمین کی نمائندہ تنظیم ہے ملازمین کے حقوق کی بات ہر فورم پر کریں گے ملازمین نے ہم پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اترنے کے سلسلہ میں کوئی دققیقہ فرو گزاشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ جس عبوری باڈی کا اعلان کیا گیا ہے اس میں تمام محکموں کے غیرجریدہ ملازمین کی نمائندگی موجود ہے ہم ملازمین کے حقوق کے حصول کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اس سے قبل ملازمین غیر جریدہ کے ہونے والے اجلاس کی صدارت سردار اجمل برکت نے کی اور انہوں نے ملازمین کی مشاورت سے بنائی گئی عبوری باڈی کا اعلان بھی کیا۔