فاروق حیدر نے غیر جانبدار پبلک سروس کمیشن تشکیل دے کر اپنے مستقبل سے مایوس نوجوانوں کیلئے امید پیدا کردی ہے

جماعت اسلامی آزاد کشمیرکے سیکرٹری اطلاعات وترجمان راجہ ذاکرخان کی بات چیت

جمعرات 22 دسمبر 2016 14:43

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 دسمبر2016ء)جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرکے مرکزی سیکرٹری اطلاعات وترجمان راجہ ذاکرخان نے کہاہے کہ وزیر اعظم راجہ فاروق حید رنے خان نے غیر جانبدار اور جاندار باصلاحیت افراد پر مشتمل پلک سروش کمیشن تشکیل دے کرنو جوانوں کے لیے امید کی کرن پیدا کی ہے،پلک سروس کمیشن جیسے قومی ادارے کو جس طریقے سے تباہ کردیاگیاتھا،اس سے نوجوانوںاپنے مستقبل سے مایوس ہوکر منفی سرگرمیوں میں ملوث ہوچکے تھے،راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں موجودہ حکومت نے آج تک جو اقداما ت کیے ہیں وہ قابل تحسین ہیں ،بیس کیمپ کو آہستہ آہستہ اصل ٹریک پر چڑہایاجارہاہے،تحریک آزادی کشمیرکی تقویت کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے لے کر اداروں کی اصلاح احوال تک بہتر اقدامات ہیں،آزاد خطے کو ماڈل ریاست بنانا وقت اور حالات کاتقاضاہے،ان خیالات کااظہارا نھوںنے نوتشکیل شدہ پبلک سروس کمیشن کے حوالے سے اپنا موقف بیان کرتے ہوئے کیا،انھوںنے کہاکہ جماعت اسلامی اور مسلم لیگ ن مل کر یہ کوشش کرے گی کہ جو ماضی میں خرابیاں ہوئیں ہیں ان کی اصلاح کی جائے ،آزاد خطے کا وقار بحال کیا جائے ،اس کے وسائل میں اضافہ کیا جائے ،این ایف سی ایواڈ میں اس کو شامل کروایا جائے،لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے عوام کو نجات دلائی جائے،رشوت اور رشوت کے کلچر کو ختم کیا جائے حق دار کو حق دلایا جائے۔

(جاری ہے)

انھوںنے کہاکہ تمام سیاسی جماعتیں اپنے دائروں سے نکل کر اچھے اقدامات کی تحسین کریں اور حکومت کو درست راستے پر رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں ،دنیا کہاں سے کہاں پہنچ چکی ہے اور ہم ابھی تک زمانہ جاہلیت کی باتیں کرتے ہیں،برادری اور علاقی ازم سے نکل کر قومی دھارے میںآنا ہوگا۔