صدر ارشد محمود چوہدری کی زیر صدارت اکلاس ایمپلائز یونین کا ہنگامی اجلاس

جمعرات 22 دسمبر 2016 14:43

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 دسمبر2016ء)اکلاس ایمپلائز یونین کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت ارشد محمود چوہدری صدر اکلاس ایمپلائز یونین رجسٹرڈ میرپور منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں محمدمنشاء قریشی جنرل سیکرٹری کے علاوہ یونین کے دیگر عہدیداران نے ان خیالات کا اظہار کیا کہ اکلاس کے ملازمین کو دو ماہ سے تنخواہ کی ادائیگی نہیں کی جا رہی جس وجہ سے ملازمین کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آگئی ہے اور ملازمین کے گھروں کے چولہے بھی ٹھنڈے پڑ گئے ہیں اور ان کے بچوں کو بھی سکولوں کی فیس ادانہ نہ ہونے پر سکولوں سے نکالا جا رہا ہے جبکہ ادارہ ہذا گورنمنٹ کو کروڑوں روپے ٹیکس کی شکل میں ادا کر رہا ہے ادارہ ہذا کے محنت کش ملازمین نے اپنی جوانیاں محکمہ کی خاطر وقف کرتے ہوئے اربوں روپے اثاثہ جات بنائے جو آج بھی ادارہ ہذا کی ملکیتی ہیں ریاست کے اندر کوئی ایسا مالیاتی ادارہ نہیں جو حکومت کو اتنا ریونیو دیتا ہو لیکن پھر بھی اکلاس ملازمین کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے اور ملازمین کو دو ماہ سے تنخواہ کی ادائیگی نہیں کی جارہی آخر میں یونین کے عہدیداراں نے وزیراعظم چیئرمین اکلاس بورڈ صدر آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر ،چیف سیکرٹری آزادکشمیر سے نوٹس لینے کا پر زور مطالبہ کیا ہے کہ ادارہ کے اربوں روپے اثاثہ جات کو مد نظر رکھتے ہوئے ادارہ کی بہتری ملازمین میں پائی جانی والی نارمل میزانیہ پر لانے کے لیے درکار کاروائی کے احکامات صادر فرمائے جائیں تا کہ اکلاس ملازمین کا مستقبل محفوظ رہس کے اور ملازمین کے گھروں میں فاقے نہ ہوں ملازمین کے اہل خانہ کو معاشی قتل سے بچایا جا سکے ۔