محکمہ ابریشیم کو مسائل سے نکال کر کشمیری ثقافت کو محفوظ بنائیں گے‘ مسائل کے حوالے سے ڈونرز کی خدمات تک لے سکتے ہیں‘ محکمہ کے مسائل ومعاملات کے حوالے سے تجاویز پرفیڈرل گورنمنٹ سے بات کریں گے

آزادکشمیرکی وزیرصنعت وحرفت و سماجی بہبود، ترقی نسواں، ٹیوٹا و سمال انڈسٹریز نورین عارف کی بات چیت

جمعرات 22 دسمبر 2016 14:43

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 دسمبر2016ء)آزادکشمیرکی وزیرصنعت وحرفت و سماجی بہبود، ترقی نسواں، ٹیوٹا و سمال انڈسٹریز محترمہ نورین عارف نے کہاہے کہ محکمہ ابریشیم کو مسائل سے نکال کر کشمیری ثقافت کو محفوظ بنائیں گے۔ مسائل کے حوالے سے ڈونرز کی خدمات تک لے سکتے ہیں۔ محکمہ کے مسائل ومعاملات کے حوالے سے تجاویز پرفیڈرل گورنمنٹ سے بات کریں گے۔

2005 کے زلزلے میں مظفرآباد میں رکھے گئے ابریشیم کے قیمتی نمونہ جات ضائع ہوئے۔ محکمہ ابریشیم کے ملازمین کو سہولیات دے کر ان کی دلچسپی بڑھائیں گے۔ وادی نیلم کے اندر آج بھی اونس سے تیار کردہ کمبل کی مارکیٹ میں ڈیمانڈ ہے۔ محکمہ ابریشیم افضل پور 50 ہزار پودا جات سستے نرخوں فارمرز کو دے کر اہم کام سرانجام دے رہاہے۔

(جاری ہے)

ہمارے ہاں کوکون کی تیاری کے لیے موسمی حالات بہت ساز گارہیں۔

یہی وجہ ہے کہ ابریشیم کی ڈویلپمنٹ کے لیے سرزمین کشمیر کا انتخاب کیاگیا۔ سابقہ حکومت نے ابریشیم پر توجہ نہ دے کرکشمیر کی ثقافت کو ڈبونے کی کوشش کی۔ محکمہ ابریشیم لوگوں میں آگاہی کے عمل کو تیز کرے۔ کشمیر کی جنیس انڈسٹری کو زوال پذیرنہیں ہونے دیں گے۔ محکمہ ابریشیم کے حوالے سے محکمہ ایسی جگہوں کی نشاندہی کرے جہاں پر ابریشیم کوکون کی بہتر ڈویلپمنٹ ہوسکتی ہے۔

سابقہ حکومت کی عدم دلچسپی کی وجہ سے کوکون سے تیار کردہ مصنوعات آج ناپید ہوکررہ گئی ہیں۔ کوکون سے تیار کردہ دھاگہ زخمی لوگوں کی سٹیچنگ کے لیے پوری دنیامیں مشہور ہے۔ ہمیں ورکنگ کلاس کی ضرورت ہے۔ میرپور انڈسٹری زون کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دے کر بیروز گاری کی ہواکوکم کیاجاسکتاہے۔ میرپورانڈسٹری میں مقامی سکل لوگوں کی خدمات لے کر مقامی لوگوں کو روزگار کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

اہل اور باصلاحیت افراد پر مشتمل پبلک سروس کمیشن کا بورڈ تشکیل دیاگیاہے جس سے ماضی میں پیپرز کی ٹمپرنگ کے عمل کودہرانہ ناممکن ہوگا۔ این ٹی ایس کا نفاذ کرکے غریب اور مزدور کے بچوں کے لیے روزگار کی فراہمی آسان بنادی ہے۔ ان خیالات کااظہار انھوں نے افضل پور میں محکمہ ابریشیم میرپورکے آفیسران کی جانب سے دی جانے والی محکمانہ بریفنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ممبرقانون ساز اسمبلی چوہدری رخسار احمد ، ڈائریکٹرابریشیم سردارمحمد شفیق خان، ڈپٹی ڈائریکٹر صنعت وحرفت سردار سرفراز خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انڈسٹری ایم اشرف، جائنٹ ڈائریکٹر انڈسٹری زاہد انجم، اسسٹنٹ ڈائریکٹر وزارت صنعت حرفت گورنمنٹ آف پاکستان راجہ طاہراقبال خان ، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر سردارمحمد اکمل خان اور پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ کھڑی شریف کے راہنمابھی موجود تھے۔

محترمہ نورین عارف نے کہاکہ کشمیرمیں کوکون سے تیار ہونے والا دھاگے کی پوری دنیامیں ڈیمانڈہے۔ سماہنی کی آب وہوا ابریشیم کی پروڈکشن کے لیے بہت موافق ہے۔ بہت جلد سماہنی کادورہ بھی کروں گی۔ میرپور انڈسٹری ایریاکو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیں گے تاکہ انڈسٹری سے وابستہ لوگوں کا روزگار متاثرنہ ہو۔ انھوں نے کہاکہ ابریشیم کی صنعت سے وابستہ لوگوں کے لیے ٹریننگ سنٹر قائم کیے جائیں گے۔

آزاد کشمیر کے اندر پاکستان کے چار صوبوں کی نسبت ابریشیم کے حوالے سے زیادہ آگاہی اور سکلڈ لوگ موجود ہیں۔ ابریشیم کے ملازمین کو سہولیات دے کرمحکمے کے لیے ان کی کارکردگی کو بڑھایاجائے گا۔ زیادہ سے زیادہ درخت لگاکر ابریشیم کے کیڑوں کی افزائش کا عمل بڑھاکرکوکون کی بہترمقدارحاصل کی جائے گی۔ محکمہ ابریشیم چار ہزار پودے فارمرز کو دے کر احسن اقدام اٹھارہاہے۔

ابریشیم کی بند مل کو ٹریک پر لاکرابریشیم کی پیداوار بڑھائینگے۔ آج پوری دنیامیں نیچرل سلک کی عدم دستیابی ہے۔ میرپور کی فیکٹریاں مقامی لوگوں کے روزگار کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ بے روز گاری کے خاتمے اور غریب کے بچوں کو روزگار اب این ٹی ایس کے نفاذ کے ذریعے ممکن بنادیاہے۔ متنازعہ پبلک سروس کمیشن کی تشکیل کرکے نیاپبلک سروس کمیشن کا بورڈ تشکیل دے کرگڈگورننس کے نعرے کواندرون و بیرون ملک سے زبردست پذیرائی مل رہی ہے۔