حکومت آزادکشمیر اساتذہ کی ترقیابی کیخلاف فیصلہ واپس لے ‘ٹیچر آرگنائزیشن اس فیصلے کے خلاف بھرپور مذمت کرے گی

سکولز ٹیچرزآرگنائزیشن کے ضلعی نائب صدر سردار جنید علی خان کی صحافیوں سے بات چیت

جمعرات 22 دسمبر 2016 14:43

سیری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 دسمبر2016ء)حکومت آزادکشمیر اساتذہ کی ترقیابی کے خلاف کیا گیا فیصلہ فوری طور پر واپس لے ٹیچر آرگنائزیشن اس فیصلے کے خلاف بھرپور مذمت کرے گی ان خیالات کا اظہار سکولز ٹیچرزآرگنائزیشن کے ضلعی نائب صدر سردار جنید علی خان نے صحافیوں سے بات چیت میں کیا انھوں نے کہا اس ظالمانہ فیصلے سے اساتذہ کے اندر بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے محکمہ تعلیم کے برعکس دیگر محکمہ جات میں لوگ پٹواری اور ہیڈ کانسٹیبل بھرتی ہوئے اور تحصیلدار یا ڈی ایس پی چند سالوں میں ترقیاب ہو جاتے ہیں جبکہ ایک پرائمری مدرس کو پچیس سال جو نئیر مدرس بننے کے لئے انتظار کرنا پڑتا ہے یہی حال دیگر کیڈر کا بھی ہے اوپر سے پچیس فیصد والی آفت نازل ہو گئی ہے ٹیچر آرگنائزیشن اس فیصلہ کی بھرپور مذمت کرے گی جب تک فیصلہ واپس نہیںلیا جاتا ٹیچرآرگنائزیشن حکومت کے بشمول این ٹی ایساچھے اقدام کی حمایت کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ بھی کرتی ہے جو لوگ تعلیمی پیکج کے تحت ترقیاب ہو چکے ہیں ان کو تنزلی دینے کے بجائے آسامیوں کو برقرار رکھتے ہوئے دیگر اداروں میں شفٹ کیا جائے تاکہ ان کی سنیارٹی متاثر نہ ہو۔