وزیراعظم آزادکشمیر فاروق حیدرنے نیا اور اہل پبلک سروس کمیشن تشکیل دے کر نئی تعلیم یافتہ نسل کو تحفہ دیا ہے‘ اب کسی حق دار کے حق پر ڈاکہ نہیں مارا جا سکے گا‘ گڈ گورننس کے ثمرات اب عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں

ْمسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے جوائنٹ سیکرٹری راجہ شیر افگن خان کی کارکنوں کے وفد سے بات چیت

جمعرات 22 دسمبر 2016 14:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 دسمبر2016ء) مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے جوائنٹ سیکرٹری راجہ شیر افگن خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدرنے نیا اور اہل پبلک سروس کمیشن تشکیل دے کر نئی تعلیم یافتہ نسل کو تحفہ دیا ہے۔ اب کسی حق دار کے حق پر ڈاکہ نہیں مارا جا سکے گا۔ گڈ گورننس کے ثمرات اب عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں عوام کو مزید بھی خوشخبریاں ملیں گی جمعرات کے روز کشمیر ہائوس میں عباسپور سے تعلق رکھنے والے لیگی کارکنوں کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے راجہ شیر افگن خان نے کہا کہ ن لیگ آزادکشمیر کو کرپشن سے پاک کرے گی اور عوام کو سستے انصاف کی فراہمی اور خدمت گزار بیورو کریسی کی خدمات کی فراہمی یقینی بنائے جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سابق دور حکومت میں پیپلز پارٹی نے اقربا پروری اور کرپشن کو فروغ دے کر ریاست کی جڑیں کھوکھلی کی ہیں ماضی کی تمام خرابیوں کو درست کرنے میں اگرچہ وقت لگے گا لیکن وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے انتہائی مختصر عرصہ میں جس طرح اداروں کو ٹھیک کرنا شروع کیا ہے اس سے عوام کے اندر سکون اور اطمینان آیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نوازشریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے اور عنقریب وزیراعظم پاکستان آزادکشمیر آ کر یہاں کے لئے اربوں کے ترقیاتی پیکج کا اعلان کرنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے دور حکومت میں عوام کو خوشخبریاں ہی خوشخبریاں ملیں گی۔

متعلقہ عنوان :