راجہ فاروق حیدرنڈر،بے باک اورجرات مندقیادت ہیں، راجہ ظہیر زرگر، راجہ اظہر

پی ایس سی کی تحلیل سے آزادکشمیرکے نوجوانوںکوانصاف ملاہے ، لیگی رہنمائوں کا مشترکہ بیان

جمعرات 22 دسمبر 2016 14:40

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2016ء)پاکستان مسلم لیگ ن ٹریڈونگ کے مرکزی سینئرنائب صدرراجہ ظہیرزرگراورن لیگ کے متحرک کارکن راجہ اظہرنے اپنے مشترکہ بیان میںکہاہے کہ وزیراعظم راجہ فاروق حیدرنڈر،بے باک اورجرات مندقیادت ہیںجنہوںنے انقلابی اقدامات اٹھاتے ہوئے سب سے پہلے نام نہادپبلک سروس کمیشن کوتحلیل کیااوراساتذہ کی بھرتی کے لیے این ٹی ایس قائم کرنے کااعلان کیا۔

پی ایس سی کی تحلیل سے آزادکشمیرکے نوجوانوںکوانصاف ملاہے کیونکہ پی پی پی نے پی ایس سی کواپنے مذموم مقاصدکے لیے استعمال کیا اور پسند و ناپسند کی بنیادپرمیرٹ کوپامال کرکے جیالوںکوجعل سازی کے ذریعے آگے لایاگیاانہوںنے کہاکہ پی پی پی دورحکومت میںریاستی نظام مفلوج ہوگیاتھاادارے تباہ کردیئے گئے تھے وزیراعظم راجہ فاروق حیدرکی قیادت میںقائم ن لیگ کی حکومت نے آزادکشمیرکے سسٹم کوایک ڈگرپرچلادیاہے اب خطہ کی عوام بالخصوص نوجوان تبدیلی محسوس کررہے ہیںآزادکشمیرحکومت اب ایک دیانتدارپبلک سروس کمیشن سامنے لائیگی اوراین ٹی ایس کے ذریعے تعلیم یافتہ نوجوانوںکوبھرتی کرے گی۔

(جاری ہے)

راجہ ظہیرزرگراورراجہ اظہرنے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے پارٹی وانتخابی منشورکے مطابق آزادکشمیرمیںانقلابی فیصلوںکے ذریعے تبدیلی کی بنیادیںرکھ دی ہیںآزادکشمیرمیںن لیگ کے اقتدارمیںآنے سے صرف چہرے ہی نہیںبلکہ نظام بھی بدلاہے پی پی پی دورکے نام نہادپبلک سروس کمیشن کی تبدیلی سے کرپشن،سفارش اوراقرباء پروری کانظام بدل گیاہے ۔

پی ایس سی کے تحلیل ہونے پرتعلیم یافتہ نوجوانوںمیںخوشی کی لہردوڑگئی ہے اوراب نوجوانوں کواس بات کاقوی یقین ہوگیاہے کہ وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان دیانتدار،غیرجانبداوراورایماندار افرادپرمشتمل پبلک سروس کمیشن تشکیل دیںگے جومیرٹ پرنوجوانوںکے ٹیسٹ انٹرویو لے کرتقرریاںکریگاانہوںنے کہاکہ پبلک سروس کمیشن جسے وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان کی حکومت نے تحلیل کیاہے وہ عملاپیپلزسروس کمیشن تھاجس میںجعل سازی کے ذریعے جیالوںکونوازاگیا۔