محبوبہ مفتی کشمیریوں کو اب مزید بیوقوف نہیں بنا سکتیں‘ انجینئر رشید

جمعرات 22 دسمبر 2016 14:18

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2016ء)مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد اسمبلی کے رکن اور عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ انجینئر عبدالرشید نے غیر کشمیریوں باشندوں کو پشتنی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے کٹھ پتلی انتظامیہ کے اقدام کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کشمیریوں کو اب مزید بیوقوف نہیں بنا سکتیں۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انجینئر عبدالرشید نے ہندواڑہ کے علاقے چک سرمگ میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیر ریاستی افرادکو مقبوضہ کشمیر کے پشتینی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا واحد مقصد جموں وکشمیر میں مسلمانوں کی آبادی کے تناسب کو کم کرنا ہے اور بھارت بھی مقبوضہ کشمیر میں وہی کرنے جا رہا ہے جو اسرائیل نے فلسطین میں کیا ہے۔ انجینئر رشید نے کہا کہ محبوبہ مفتی نے نہتے کشمیریوں پر مظالم اور ان کے حقوق غصب کرنے کے حوالے سے تمام سابق حکومتوں کے ریکارڑ توڑ دیے ہیں۔